پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ختم نبوت کے قانون میں ترمیم ن لیگ کے کس اہم ترین رہنما نے کروائی؟ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری عبدالغفور نے نام بتادیا،ن لیگ سے باضابطہ لاتعلقی کا اعلان

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری عبدالغفور نے مسلم لیگ (ن) سے باضابطہ لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ( ن) لیگی قیادت نے اداروں سے ظلم کیا انہیں برباد کیا، تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص نے اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کی اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کیا،جمہوریت میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں لیکن شریف خاندان ادارے کمزور ہوئے ہیں،میں کبھی ایسی لیڈر شپ کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا جو قومی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کرے۔

چوہدری عبد الغفورکا کہنا تھا کہ ختم نبوت شق میں ترمیم کے معاملے پر نواز شریف براہ راست ملوث تھے۔مجھے اداروں سے تصادم اور مودی سے دوستیاں بڑھانے پر نواز شریف سے شدید اختلاف تھا۔ان خیالا ت کااظہارسابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ میں ٹکٹوں کی خریدو فروخت ہو رہی ہے۔لینڈ مافیا ،کرپٹ افراد کو ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا پاکستان کے قومی اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے ،ایسے انقلاب آئے گا ۔انہوں نے کہاکہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص نے اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کی اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کیا ۔جمہوریت میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں لیکن شریف خاندان ادارے کمزور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد مشرف سے ملتا تھا، سب جانتے ہیں مشرف دور کے سامنے ڈٹ کر کون کھڑا رہا، ن لیگ قیادت نے انکار کیا تو میں بتاؤں گا مشرف سے جاکر کون ملتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈر کرپٹ لوگوں کی حقیقت عوام کو بتاؤں گا۔ا نہوں نے کہاکہ مشرف دور میں کوئی مائی کا لعل باہر نکلنے کو تیار نہیں تھا، ہم نے قربانیاں دیں لیکن ماروی میمن، دانیال عزیز اور طلال چودھری جیسے لوگ جو مشرف کیساتھ تھے، انہیں وزیر بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کو غلط فیصلوں سے روکا تھا۔چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ ن لیگ چھوڑ کر کسی جماعت میں نہیں جاؤں گا،

جتنی عمر باقی ہے پاکستان اور اداروں کے ساتھ ہوں، عوام ملک کے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دے گی۔سابق صوبائی وزیر کے مطابق زعیم قادری نے کہا لاہور کسی کے باپ کی ملکیت نہیں ہے، میں کہتا ہوں پاکستان سوائے عوام کے کسی کی ملکیت نہیں ہے، ن لیگ کی قیادت اسمبلی میں کرپٹ، لینڈ مافیا کو لے کر جاتی ہے، میں نے کسی حلقے کے ٹکٹ کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے، ن لیگ قیادت سے پوچھنا چاہتا ہوں ٹکٹیں کتنے میں بکیں، لیگی قیادت کے لیے پیسہ ٹکٹوں کی تقسیم پر حاوی ہے۔قیادت بتائے ٹکٹ لینے کے لیے قبضہ مافیا ہونا معیار ہے تو ایسی سوچ پر لعنت ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…