بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اوپر اللہ اور نیچے اس کی مخلوق کا محتاج ہوں، میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں، عمران خان نے پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے کیا کہا؟ جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار کا انکشاف

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ایک شخص ٹیکسلا سے ووٹ لینے آئے گا، میرا مخالف شخص آٹھ سال مشرف کی وردی کے پیچھے چھپتا رہا، انہوں نے کہا کہ یہ ہی میرا مخالف پیپلز پارٹی میں بھی رہا ہے، اس شخص کی ایم اے ، بی اے کی ڈگری جعلی ہے اور میٹرک بھی فیل ہے،

اس شخص کی پہچان یہ ہے کہ یہ میرا مخالف ہے اس لیے پیپلزپارٹی اور پرویز مشرف نے اس کو وزیر بنایا، اس شخص کو میری مخالفت کی وجہ سے عمران خان نے ٹکٹ دیا، چوہدری نثار علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص ق لیگ کے دور میں مشرف کا ایم پی اے رہا آج نواز شریف سے وفاداری دکھا رہا ہے۔قیامت کی نشانیاں ہیں مشرف کے حمایتی آج نواز شریف کی تعریف کر رہے ہیں، ان لوگوں کی مثال ایسی ہے جیسے چور پولیس کی تعریف کر رہا ہو، چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں کسی ٹکٹ کا محتاج نہیں ہوں، الیکشن میں میرے مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی، انہوں نے کہا کہ اوپر اللہ اور نیچے اس کی مخلوق کا محتاج ہوں، پچیس جولائی کو یہ مخلوق خدا چوہدری نثار کے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین بھی آئیں اور اس حلقے سے الیکشن لڑیں، مخالفین ہمارے دشمن نہیں، دوست ہیں، چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اس بار کوئی شک نہیں کہ یہاں سے ریکارڈ کامیابی ہو گی، اس حلقے پر ساری دنیا کی نظریں ہوں گی، انہوں نے کہا کہ اگر اقتدار کی لالچ ہوتی تو ایک سال سے وزارت چھوڑ کر نہ بیٹھا ہوتا، اگر ٹکٹ اہم ہے تو ایک درخواست ہی دینا تھی ناں، عمران خان کہتے ہیں جتنی چاہے ٹکٹیں لے لو، انہوں نے کہا کہ میرے لیے تمام دروازے کھلے ہیں۔   سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ایک شخص ٹیکسلا سے ووٹ لینے آئے گا، میرا مخالف شخص آٹھ سال مشرف کی وردی کے پیچھے چھپتا رہا، انہوں نے کہا کہ یہ ہی میرا مخالف پیپلز پارٹی میں بھی رہا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…