ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

نہ تحریک انصاف میں شمولیت اور نہ ہی ن لیگ کا ساتھ، ناراض رہنما زعیم قادری نے چوہدری نثار کے ساتھ ملکر دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا، ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما زعیم قادری نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صف میں شامل ہونے کے ارادے کا اظہار کردیا۔ایک انٹرویومیں زعیم قادری نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے تذلیل اور پیچھے پھینکنے کا قصہ نیا نہیں بلکہ یہ سلسلہ 2007 سے شروع ہے تاہم اب میری برداشت ختم ہوگئی تھی۔

ناراضگی کے اظہار کے بعد پارٹی کی طرف سے رابطہ کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا کیونکہ وہ مجھے جانتے ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ پارٹی قیادت سمیت کوئی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کریگا۔آزاد گروپ بنانے کے حوالے سے زعیم قادری نے کہا کہ لوگ اس حوالے سے مجھ سے رابطے میں ہیں، میں نے ان سے کہہ دیا ہے کہ بہت مشکل اور کٹھن سفر ہے اور میں نے پرویز مشرف کے دور میں یہ سفر طے کیا ہے ٗاس لیے وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔مسلم لیگ کے ایک اور ناراض سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کے ساتھ شامل ہونے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار میرے بڑے بھائی اور قابل احترام ہیں، میرا ان سے تعلق سیاست سے بھی پہلے کا ہے اور میں ان کی صف میں بلکل شامل ہوسکتا ہوں، لیکن میرا ان سے بھی اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کوئی آزاد گروپ نہیں بنائیں گے ٗمیں بھی اس وقت کوئی آزاد گروپ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن عام انتخابات کے بعد آزاد گروپ بناؤں گا۔جوتے پالش نہ کرنے کے اپنے جملے سے متعلق زعیم قادری کا کہنا تھا کہ میں نے یہ اس لیے کہا کیونکہ گزشتہ 12 سال سے ان جوتے پالش کرنے والوں اور مالیشیوں کو مجھ پر ترجیح دی جارہی ہے، اس وقت بہت تکلیف ہوتی ہے جب یہ جوتے پالش کرنے والے مجھے کہتے ہیں کہ آپ کو اس اجلاس میں نہیں بلانا جبکہ میں نے پارٹی قیادت کو ان تمام حالات سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…