لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کی سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، شوہر کے بھارت میں 2 بینک اکاؤنٹس، 30 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری نکل آئی۔ سائرہ افضل تارڑ کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق انہوں نےاپنے شوہر عرفان تارڑ کے بھارت میں2بینک اکاؤنٹس بھی ظاہرکیے لیکن کاغذات نامزدگی میں ان بینک اکاؤنٹس کا ذکر نہیں کیا، سائرہ افضل کے شوہر عرفان تارڑ نے 30لاکھ روپے کی
سرمایہ کاری بھی کی ہے جبکہ سائرہ افضل تارڑ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 33 ایکڑ اراضی والد جبکہ 24 ایکڑ اراضی والدہ کی طرف سے ظاہرکی ہے۔ سائرہ افضل نے2015اور2016کے دوران زرعی آمدن محض 3 لاکھ روپے ظاہرکی جبکہ 2017میں اس 57 ایکڑ اراضی سے ساڑھے 3 لاکھ روپے آمدن ظاہر کی ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 60تولے زیورات اور21لاکھ روپے نقدی بھی ظاہرکی ہے جبکہ انہوں نے اپنے 2 بینک اکاؤنٹس میں 15 لاکھ روپے کا بیلنس ظاہرکیا ہے۔