جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے کیا کام کیا جا رہا ہے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے اہم عہدے پر تعینات افسر پر سنگین الزام عائد کر دیا، سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قبل از انتخابات دھاندلی کے الزامات لگا تے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف شکایت کر دی اور کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر مکمل طور پر جانبدار ہیں،میرے سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کر رہے ہیں،مجھے ذاتی طور پر کاغذات کی

جانچ پڑتال کے لیے بلایا گیا، جبکہ علیم خان کو استثنی دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرننگ آفیسر غلام مرتضی اپل کے خلاف شکایت کی ہے ۔ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر مکمل طور پر جانبدار ہیں اور میرے سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے خط میں مزیدکہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے بلایا گیا، جبکہ علیم خان کو استثنی دے دیا گیا، ہمارے احتجاج پر علیم خان کو 19جون کو بلایا گیا ۔ایاز صادق کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ علیم خان کے پیش ہونے پر ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ اپ کیوں آئے، آپ جائیں اپنی مہم چلائیں، علیم خان کو کہا گیا کہ آپ کے کاغذات منظور ہو چکے ہیں۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ مجھ سے انتہائی توہین آمیز سوالات کیے گئے جن کا کاغذات کی جانچ پڑتال سے تعلق نہ تھا، میرے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات اور ترقیاتی کام کے متعلق غیر ضروری سوالات کیے گئے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر غلام مرتضی اپل کو تبدیل کیا جائے، اگر یہ ریٹرننگ آفیسر برقرار رہے تو یہ قبل از انتخابات دھاندلی ہوگی، اس ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے اعلان کردہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…