ایک ہفتے کے اندر آئی ایس آئی کی اس چیز کو ختم کر دیا جائے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بڑا حکم جاری کر دیا

22  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی ڈی اے کو آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے ، سڑک واگزار کرانے کا حکم۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ایک رکنی بنچ نے کی ۔

سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکرٹری دفاع کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ سیکرٹری دفاع عدالت میں پیشی کوتوہین سمجھتے ہیں۔ عدالت نے سی ڈی اے کو ایک ہفتے میںآئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کے سامنے موجود سڑک واگزار کراتے ہوئےاسے خالی کرانے کا حکم دے دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سماعت پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے تھے کہ مرئی قوتیں ہوں یا غیر مرئی سب کے خلاف ایکشن ہو گا۔ 40 کنال پر آبپارہ والوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، ،ملک کا سب سے بڑا حساس ادارہ قانون پر عمل نہ کرے تو عام آدمی کیسے کرے گا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ سیکرٹری دفاع 22جون کو پیش ہو کر وضاحت کریں کہ کنٹونمنٹ ایریا نہ ہونے کے باوجود کس قانون کے تحت تجاوزات قائم کیں؟ حساس ادارے کی جانب سے سڑک بند کر کے تجاوزات کرنے سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ یہ امر فوج جیسے اہم ادارے کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے کہ اسے کوئی پوچھ نہیں سکتا اور یہ قانون سے بالاتر ہے۔مرئی قوتیں ہوں یا غیر مرئی سب کے خلاف ایکشن ہو گا۔ 40 کنال پر آبپارہ والوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، ،ملک کا سب سے بڑا حساس ادارہ قانون پر عمل نہ کرے تو عام آدمی کیسے کرے گا۔ کنٹونمنٹ ایریا نہ ہونے کے باوجود کس قانون کے تحت تجاوزات قائم کیں؟ حساس ادارے کی جانب سے سڑک بند کر کے تجاوزات کرنے سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…