لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018 ء میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے اور ضابطہ اخلاق پر مبنی کتا بچے تمام امیدواروں کو فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ جاری ضابطہ اخلاق میں انتخابی امیدواروں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ سرکاری وسائل کااستعمال نہیں کریں گے۔
امیدواروں کیلئے کار ریلی نکالنے پر پابندی ہو گی۔ امیدوار ترقیاتی سکیموں کا اعلان نہیں کر سکیں گے۔ بینروں اور پوسٹروں پر سرکاری افسران، املاک کی تصاویر نہیں لگائی جائیں گی۔ ہر قسم کی فائرنگ پر پابندی ہو گی جلسے کا انعقاد اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جا سکے گا۔