پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

’’ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی ‘‘ عامر لیاقت کی بھی ڈاکٹری کا پول کھل گیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عامر لیاقت اب ڈاکٹر نہیں رہے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کی ڈگری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی ہو والی منطق پر عامر لیاقت پورے اترے۔انہوں نے بطور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خوب نام کمایا مگر وہ بھی اسلم رئیسانی کے فلسفے کے مصداق ڈاکٹر ڈاکٹر ہوتا ہے نام کا ہو یاایم بی بی ایس ہو۔کو عملی جامہ پہناتے رہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے انہیں ڈاکٹر ہی سمجھتے رہے۔

مگر الیکشن 2018 سے قبل جہاں بڑے سیاستدانوں کے بڑے اثاثے سامنے آئے عامر لیاقت کی بھی ڈاکٹری کا پول کھل گیا۔الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں عامر لیاقت حسین نے اپنے نام کیساتھ ڈاکٹر نہیں لکھا ہے۔وہ کراچی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔اس سے قبل وہ ٹی وی چینلز پر پروگرامات کرتے رہے ہیں جس میں ان کے نام کیساتھ ڈاکٹر لگایا جاتا رہا ہے اور خود عامر لیاقت بھی خود ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہی کہتے رہے تاہم الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات میں انہوں نے اپنی تعلیم صرف ایم اے ظاہر کی ہے اور ایم اے کی ڈگری بھی انہوں نے 2013 میں حاصل کی ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں عامر لیاقت زیرتعلیم رہے ہیں لیکن وہ ایک دن بھی کلاس نہ لے سکے جس پر طلبہ وطالبات کی جانب سے ان کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا تاہم اپنے خصوصی تعلقات کی بنا پر عامر لیاقت کو یونیورسٹی میں کلاسسز لئے بغیر ہی ڈگری تفویض کردی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…