اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے بجلی پیدا کرنے والی حکومتی ملکیتی کمپنی ایم ایس نارتھ پاور جنریشن کمپنی لمٹیڈ (جینکوIII)کو مظفر گڑھ میں واقع 220KV کے بجلی گھر کی مناسب مینٹیننس نہ رکھنے کے نتیجے میں 15 جنوری 2016 کو ملک کے شمالی نیٹ ورک پنجاب اور کے پی کے میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر 5 ملین روپے کا جرمانہ عائد کردیا ۔
نیپرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابقبجلی کے بریک ڈاؤن کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جینکو III کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا اور این ٹی ڈی سی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کی مکمل تحقیقات کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کرے ۔ اتھارٹی نے این ڈی پی سی اور وزارت توانائی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جینکو III کو اس پاور بریک ڈاؤن کا ذمہ دار قرار دے دیا اور قرار دیا کہ جینکو III کی جانب سے بجلی گھر کی مناسب دیکھ بھال اور مینٹیننس نہ کئے جانے سے پنجاب اور کے پی کے میں بڑے پیمانے پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کی جابن سے جینکو III کو 10 اپریل 2015 کو ایک خط بھی بھیجا گیا تھا جس میں اس کے بجلی سسٹم میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے ان کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے کہا لیکن اتھارٹی کی ہدایات کے باوجود جینکو III ان خامیوں کو ختم کرنے میں ناکام رہا جبکہ جینکو III کو 24 جنوری 2018 کو شوکا نوٹس بھی جاری کیا گیا جس میں جینکو III کے نمائندے کمپنی پر عائد کردہ الزامات پر خاطر خواہ اتھارٹی کو مطمئن نہ کر سکے ۔