منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شرجیل میمن اور فاروق ستار کے اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی کاغذات نامزدگی میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شرجیل میمن اور فاروق ستار کے اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔فاروق ستار مقروض جبکہ شرجیل میمن کروڑپتی نکلے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات برائے 2018 کے لئے جمع کرائے گئے گوشواروں نے سیاستدانوں کے اثاثے آشکارکردئے ہیں، کئی بڑے سیاستدان ارب پتی تو کئی کروڑ پتی نکلے ہیں۔تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار مقروض نکل آئے ہیں۔

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سابق کنوینئر فاروق ستار کی ذرائع آمدنی صرف اسمبلی کی تنخواہ ہے۔ پتنگ والے ڈاکٹر فاروق ستار نے زندگی سیاست میں گزار دی مگرالیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشوارے کے مطابق فاروق ستار کے نام پر کوئی گھر فلیٹ یا بنگلہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کا کوئی کاروبار ہے نہ کہیں پر کوئی انویسٹمنٹ کررکھی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی بیگم کے نام پر ایک فلیٹ ہے جس کی قیمت صرف 8 لاکھ روپے ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستاردوبیگمات والدہ اور دوبیٹیوں کے واحد کفیل ہیں۔ فاروق ستار کے پاس نقدی صرف 8 ہزار روپے اور بہن کے مقروض بھی ہیں۔دوسری جانب سابق صوبائی وزیراطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کروڑوں کے مالک نکلے ہیں۔صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 63 حیدرآباد کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں شرجیل میمن نے کروڑوں روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں کے۔مطابق مطابق شرجیل میمن دبئی میں 5 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ کے مالک ہیں اور دبئی میں ہی 9 کروڑ 89 لاکھ روپے کا فلیٹ ان کی اہلیہ کے نام پر بھی ہے۔ شرجیل میمن ڈی ایچ اے کراچی میں 44 لاکھ روپے مالیت کے بنگلے کے مالک ہیں اور انہوں نے ڈی ایچ اے 28 اسٹریٹ پر 97 لاکھ روپے کی جائیداد بھی ظاہر کی ہے۔مطابق شرجیل میمن تھر پارکر میں ایک کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی جائیداد کے مالک ہیں اور انٹرنیشنل گلف گروپ میں ان کی اہلیہ 30 لاکھ روپے کی شراکت دار ہیں۔شرجیل میمن کی اہلیہ کے اکاونٹس میں 2 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار روپے ظاہر کئے گئے جب کہ فرنیچر کی مد میں انہوں نے 25 لاکھ روپے ظاہر کیے۔ شرجیل میمن 3 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار کی 3 قیمتی گاڑیوں کے مالک ہیں اور انہوں نے 8 کروڑ 7 لاکھ، 91 ہزار 389 کے نقدی اور پرائز بانڈ ظاہر کئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…