منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

3میاں بیوی،سگے باپ بیٹا ، 5ڈاکٹرز بھی انتخابی دنگل میں اترنے کو تیار،کسے ووٹ دیں کسے نہ دیں؟ووٹرز پھنس گئے

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھا میں 3میاں بیوی اور ایک جوڑے کے ساتھ ان کا بیٹا بھی امیدوار بن گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر قصر سلطان کے سربراہ سابق صوبائی وزیر عامر سلطان چیمہ حلقہ این اے 91سے ان کی اہلیہ سابق چئیر پرسن ضلع کونسل سرگودھا تنزیلہ عامر چیمہ حلقہ این اے 91 اور حلقہ پی پی75 سے جبکہ ان کا صاحبزادہ منیب سلطان چیمہ حلقہ این اے 91 اور پی پی 75 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اسی طرح سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 سے سابق ایم این اے چوہدری حامد حمید اور ان کی اہلیہ ارم حامد امیدوار ہیں۔ اسی طرح اعجاز شیرازی اور ان کی اہلیہ عابدہ اعجاز حلقہ پی پی 73 سے امیدوار ہیں۔دریں اثناء سرگودھا کے 5قومی اور10 صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے والوں میں باپ بیٹا بھی امیدوار بن گئے جن میں سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 91 سے، ان کے صاحبزادے ڈاکٹر نجف علی بھٹی حلقہ پی پی 76 سے،سابق ایم این اے ندیم افضل چن حلقہ این اے 88 سے، ان کے صاحبزادے گلریز افضل چن حلقہ این اے 88 اور حلقہ پی پی 72 سے، سابق صوبائی وزیر چوہدری عامر سلطان چیمہ این اے 91 سے اور ان کے صاحبزادے منیب سلطان چیمہ این اے 91 اور پی پی75 سے،سابق رکن اسمبلی انعام الحق پراچہ اور ان کے صاحبزادے حسن انعام پراچہ پی پی 72 سے،کچہری بازار کے تاجر سابق ایم این اے کے بھائی متین احمد قریشی پی پی 77 سے، ان کے صاحبزادے حمزہ متین قریشی این اے 90 اور پی پی77 سے،شہر کے سرمایہ دار ممتاز اختر کاہلوں این اے 90 اور پی پی 78 سے، ان کے صاحبزادے عبداللہ ممتاز کاہلوں این اے 90 سے امیدوار ہیں۔علاوہ ازیں سرگودھا سے پانچ ڈاکٹرز بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

زرائع کے مطابق سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی حلقہ این اے 91 اور پی پی 76 سے،ڈاکٹر نجف علی بھٹی حلقہ پی پی 76 سے،سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز حلقہ این اے 90 اور پی پی 78 سےڈاکٹر ارشد شاہد این اے 90 سے، سابق ایم پی اے ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ این اے 88 سے امیدوار ہیں اور اپنی بھرپور انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…