پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ چھوڑ کر آنیوالے اس سابق وزیر کو ٹکٹ کیوں دی؟ عمران خان بڑی مصیبت میں پھنس گئے، بنی گالہ میں کارکنوں نے احتجاج کی نئی مثال قائم کر دی، ایسا کام کر دیا کہ کپتان بھی ہکا بکا رہ گئے

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ملتان کے حلقہ این اے 154 کی کئی یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے بنی گالہ پہنچ کر سکندر بوسن کی پارٹی میں شمولیت کے خلاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ این اے 154 کی کئی یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے بنی گالہ

پہنچ کر سکندر بوسن کو ٹکٹ دیئے جانے کے خلاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی ۔مظاہرین نے درجنوں بسوں اور گاڑیوں پر ملتان سے مارچ شروع کیا اور وہ دو روز قبل بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سابق وفاقی وزیر خوراک و زراعت اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنماء سکندر بوسن کی مذمت کیے جانے پر مشتمل نعرے درج تھے ۔ وہ موقع پرستوں کے خلاف احتجاجی نعرے بھی لگا رہے تھے کہ ایسے لوگ وفاداروں کا حق مار کر پی ٹی آئی میں گھس گئے ہیں ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ملتان سٹی یوتھ کے صدر مہر شعیب آہیر کا کہنا تھا کہ ان مظاہرین میں اپنا پیغام پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت تک پہنچانے کے لئے چھ سو کلومیٹر کا سفر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک احمد حسین ڈہر جیسے پر عزم رہنما ء کو این اے 154 سے ٹکٹ دیا جانا چاہیے تھا سکندر بوسن کو وہاں سے ٹکٹ دینا غلط ہے ، یونین کونسلر جہانگیر آباد کے رانا جنگ شیر نے کہا کہ این اے 154 کے ووٹرز اور سپورٹرز لوٹیروں ، جہاگیرداروں اور لوٹوں کے خلاف ہیں اور وہ کسی کو چور دروازے سے پی ٹی آئی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے کردار کے لوگوں کو شامل کیا جانا چاہیے جو ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیتے ہیں ۔ یونین کونسل قاسم بیلا کے ملک شفیق نے کہا کہ پارٹی قیادت کو بد کردار لوگوں کے آگے دروازے بند کر دینے چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور ایسے لوگوں کو پارٹی میں شامل نہ کیا جائے اور کئی سالوں سے پارٹی کے ساتھ رہنے والے لوگوں کو ٹکٹ دیئے جائیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…