جڑانوالہ( آ ئی این پی )حلقہ این اے 102بڑا سیا سی اپ سیٹ نا را ض دھڑو ں نے اکرم چو ہدری کی حما یت کافیصلہ کر کے طلال چوہدری کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، برا دری کے سر پنچو ں اور سیا سی پنڈٹو ں نے سا بق صو بائی وزیر اکرم چو ہدری کی انتخا بی مہم شروع کر کے ن لیگ کی نا کا می کا عندیہ دے دیا۔ تو ہین عدا لت کیس فیصلہ کی لٹکتی تلوا راور حلقہ سے دو ری نے طلا ل چو ہدری کی انتخا بی مشکلا ت کو بڑھا دیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق جڑانوالہ حلقہ این اے 102سیا سی پنڈتو ں کی توجہ کا مر کز بن گیا۔ سا بق وزیر مملکت طلا ل چو ہدری کے حقیقی چچا سا بق صو بائی وزیر او قا ف اکرم چو ہدری کی جا نب سے آ زا د امید وا ر کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کے فیصلہ نے بڑا سیا سی اپ سیٹ کر دیاہے۔ طلا ل چو ہدری اور اکرم چو ہد ری کے مابین خاند انی سیا سی سر د جنگ بھی عرو ج پر پہنچ چکی ہے۔ 5سا ل حلقہ سے غا ئب ہو نے کی بنا پر طلا ل چوہد ری سے نا را ض سیا سی دھڑو ں نے اکرم چو ہدری کی حما یت کا فیصلہ کر کے ن لیگ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ تین مر تبہ صو بائی رکن منتخب ہو کر صو با ئی وفا قی وزیر اور تحصیل نا ظم کے عہدے پر فا ئز رہنے والے اکرم چو ہد ری خو ش اخلا قی ، ملنسا ری ، اور سیا سی بسا ط کی بنا پر حلقہ میں منجھے سیا ستدا ن ما نے جا تے ہیں اکرم چو ہدری نے سیا سی پنڈٹو ں اور برا دری کے سر پنچو ں کے متفقہ فیصلہ پر حلقہ میں انتخا بی سر گر میا ں تیز کر دی ہیں اور کا میا ب ڈو ر ٹو ڈو ر انتخابی مہم نے طلا ل چو ہدری کی انتخابی مشکلا ت میں مزید اضا فہ کر دیا ہے جبکہ تو ہین عدا لت کیس فیصلہ کی لٹکتی تلوا ر اور حلقہ سے دو ری کی بنا پر طلال چو ہد ری کی جا نب سے نا کا م انتخا بی مہم نے ن لیگ کی نا کا می کا عند یہ دے دیا ہے۔ سیا سی پنڈٹو ں کا کہنا ہے کہ اکرم چو ہدری اپنے بھتیجے طلا ل چو ہدر ی کے مد مقا بل مضبو ط امید وا ر ما نے جا تے ہیں۔ اور 2013ء کے الیکشن میں اکرم چو ہد ری کی سیا سی بسا ط کے با عث جیت طلا ل چو ہدری کا مقدر بنی
مگر طلا ل چو ہدری اقتدا ر میں آ تے ہی تختہ لا ہو ر کے در با ری بن گئے اور جی حضو ری کے چکر میں عوام سے را بطہ منقطع کر لیا جس کا خمیا زہ ن لیگ کو بھگتنا پڑے گا۔ طلا ل چوہد ری کی حلقہ میں کمز و ر پو زیشن با رے با بائے سیا ست چو ہدری شیر علی قیا دت کو پہلے کی آ گا ہ کر چکے ہیں ۔ مصدقہ ذرا ئع کے مطا بق طلا ل چو ہدری کے قریبی سیا سی رفقا ء کی جا نب سے اکرم چو ہدری کے سا تھ صلح کی کو ششیں ناکام دیکھا ئی دے رہی ہیں جبکہ برا دری اور دھڑو ں کے سر پنچو ں نے اکرم چو ہدری کی حما یت کا فیصلہ کر کے بڑا سیا سی اپ سیٹ کر دیاہے ۔