ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی ایک اور بڑی قلابازی ،متعددحلقوں میں امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 20  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے کچھ حلقوں میں امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق پارلیمانی بورڈ کی جانب سے کچھ حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف دی گئی زیادہ تر درخواستوں پر نظر ثانی کی جاچکی ہے،

انہوں نے انکشاف کیا کہ پارٹی نے کچھ حلقوں میں امیدوار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم حتمی امیدواروں کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔فواد چوہدری نے اس امید کا اظہار کیا کہ حتمی فہرست کے اعلان تک تمام تنازعات حل کرلیے جائیں گے، اس ضمن میں جب ان کی توجہ بنی گالہ میں عمران کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنان کی تعداد کی جانب دلائی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں موجود ہر ایک فرد کو مطمئن کرنا ممکن نہیں۔اس حوالے سے جب پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما اسحٰق خاکوانی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر شکایات سنجیدہ نوعیت کی نہیں تھیں ٗزیادہ تر افراد نے درخواستوں میں دعویٰ کیا کہ ٹکٹس، پارٹی سے طویل عرصے کی وابستگی کو دیکھتے ہوئے دیئے گئے تاہم کچھ درخواستوں میں سنجیدہ شکایات موجود تھیں جنہیں حل کرلیا گیا ہے۔اس ضمن میں اسحٰق خاکوانی جو خود بھی جنوبی پنجاب میں وہاڑی سے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار ہیں، کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے تجربہ کار اور غیر متنازع امیدواروں کے انتخاب کو ترجیح دی گئی، انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ سیاسی مفاد پرستوں کو اس سے فائدہ پہنچا لیکن اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات الیکٹیبلز کو حاصل کرنے کا کھیل ہے۔ایک سوال کے جواب میں گجرات میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ساتھ متوقع سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں ان کی تعداد بہت کم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…