پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

نہ ذاتی گاڑی ہے اور نہ ہی ملک یا بیرون ملک میں کاروبار ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کتنے زیادہ غریب ہیں؟اثاثوں اور ٹیکس گوشواروں کی حیرت انگیزتفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویزات کے مطابق عمران خان نے گزشتہ سال47 لاکھ 76ہزار611روپے آمدن ظاہر کی۔

ذرائع آمدن زراعت،تنخواہ اوربینک منافع ظاہرکیا۔دستاویزات کے مطابق عمران خان نے اپنی آمدن پر 1 لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔پی ٹی آئی سربراہ 168 ایکڑزرعی زمین کے مالک ہیں،کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق عمران خان کو گزشتہ سال زرعی زمین پر 23 لاکھ 60 ہزار آمدن ہوئی اور انہوں نے 18 لاکھ 991 روپے تنخواہ بھی وصول کی۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں مختلف مقامات پر 14 جائیدادیں ہیں۔بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ،پاکستان اور بیرون ملک میں کوئی کاروبار بھی نہیں۔عمران خان نے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر کی ہیں، عمران خان نے 2015 سے 2018 کے دوران 28 غیر ملکی دورے کیے جن میں سے زیادہ تر دورے اسپانسرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اہلیہ بشریٰ بی بی اور دونوں بیٹوں کو زیر کفالت ظاہر کیا ٗ اہلیہ اور بچوں کے نام پر کوئی اثاثہ نہیں۔دستاویزات کے مطابق عمران خان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی اور زیورات نہیں جب کہ ان کے زیر استعمال فرنیچر سمیت دیگر اشیا کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کے اسلام آباد میں 2 فارن کرنسی اکاؤنٹ ہیں جس میں سے ایک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 78 ہزار 760 ڈالر اور دوسرے میں 1470 ڈالر ہیں۔ عمران خان نے گزشتہ سال47 لاکھ 76ہزار611روپے آمدن ظاہر کی۔ذرائع آمدن زراعت،تنخواہ اوربینک منافع ظاہرکیا۔دستاویزات کے مطابق عمران خان نے اپنی آمدن پر 1 لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…