جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

اب (ن) لیگ کا کوئی بھی ووٹر چوہدری نثار کو ووٹ نہیں دیگا ، نثار کو ووٹ ملے تو وہ تحریک انصاف کے ساتھ کیا کرینگے؟پرویز رشید نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا کوئی بھی ووٹر چوہدری نثار کو ووٹ نہیں دے گا ، کیا ایسے نادان شخص کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے ،

چوہدری نثار سختی برداشت نہیں کرسکتے ، مشکل آئے تو وہ حیلے بہانے شروع کردیتے ہیں، چوہدری نثار کو ووٹ ملے تو وہ تحریک انصاف میں شامل ہونگے، ۔ وہ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے چکری جلسے سے خطاب پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ہمیں کسی کا خفہ نہیں جب کہ چوہدری نثار علی خان سختی برداشت نہیں کر سکتے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی بھی ووٹر چوہدری نثار کو ووٹ نہیں دے گا ۔ انہوں نے سوال کیا کہ نادان شخص کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے ۔اگر نثار کو ووٹ ملے تو وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے ہمیشہ نواز شریف کو اپنا لیڈر تسلیم کیا اور ایک کارکن کی حیثیت سے کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کے لئے سب رہنماؤں ، کارکنوں نے انٹرویوز دیئے اور یہاں تک کہ پارٹی صدر شہباز شریف اور مریم نواز شریف نے بھی خود کو انٹرویو کے لئے پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب سختی آئے تو چوہدری نثار حیلے بہانے کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے امتحان کا وقت ہے چوہدری نثار گرم ہوا کے پرندے نہیں ہیں، انہوں نے منفی رویہ اختیار کیا ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…