پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کے انکشاف پر پہلی بیوی غزالہ سعد نے انتہائی قدم اٹھا لیا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 018 انتخابات کا سال ہے، آرٹیکل 63، 62 کی زد میں آنے سے بچنے کیلئے سیاسی رہنمائوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انھوں نے عرصے سے چھپائی ہوئی تھیں۔اس حوالے سے سعد رفیق کا اپنے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا انکشاف دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔ کاغذات نامزدگی میں سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کی

خاتون اینکر حرا شفیق سے دوسری شادی ظاہر کرنے پربق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کے انکشاف پر ان کی پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیےہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں ایک سال قبل وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی حرا شفیق سے دوسری شادی سے متعلق دعویٰ سامنے آیا تھا تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے سے اس وقت رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی تھی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ اس حوالے سے ڈی جی پی آر ریلوے ظاہر کرنے والے ایک شخص نے فون پر دھمکی آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے معاملے پر خاموش رہنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ اسوقت ذرائع نے اس حوالے سے اسلام آباد کے سیکٹر جی 5میں وفاقی وزیر ریلوے کے زیر تسلط ایک کوٹھی کا حوالہ بھی دیا تھا اور بتایا تھا کہ اس حوالے سے معلومات یہاں رابطہ کرنے پر معلوم کی جا سکتی ہیں۔ اس وقت میڈیا پر ایک معروف صحافی نے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی پر ان کے اپنی پہلی اہلیہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی بھی اطلاعات کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی تھیں۔ خواجہ سعد رفیق کی پہلی اہلیہ کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ناراضگی میں ایسا قدم اٹھایا ہے تاہم اس حوالے سے خواجہ سعد رفیق اور ان کی پہلی اہلیہ غزالہ سعد رفیق کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…