ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

الیکشن جیت گئے تو ہر خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دیں گے،آصف زرداری کا اعلان

datetime 20  جون‬‮  2018 |

نوابشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ اگر آئندہ انتخابات میں ان کی جماعت کامیاب ہو کر اقتدار میں آئی تو ہر اس خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی جس کا کوئی بھی فرد پہلے سے سرکاری ملازم نہ ہو۔

نوابشاہ میں تاجروں اور علاقائی معززین کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی پی اقتدار میں آکر زیادہ سے زیادہ افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں ذراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس شعبے کی بہتری انتہائی ضروری ہے، اس کے لیے کسانوں کو تمام تر وسائل فراہم کیے جائیں گے تا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔ملک میں پانی کی قلت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈیم تعمیر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تا کہ پانی ذخیرہ کیا جاسکے۔اس ضمن میں ملک کو درپیش کئی مسائل کے لیے پاکستان مسلم لیگ(ن)کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی خراب پالیسیوں کے سبب معیشت زوال کا شکار ہے۔اس سلسلے میں ضلع بے نظیر آباد (سابق نوابشاہ) میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں صحت، تعلیم، مواصلات اور ایسے ترقیاتی منصوبوں پر بھر پور توجہ دے گی جس سے یہاں تیزی سے تبدیلی آئے، اس کے ساتھ بجلی کی پیداوار اور نکاسی آب کے منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے شریک سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ نوابشاہ میں کام کرنے والی شوگر ملوں اور دیگر صنعتی یونٹس کو شہر سے باہر منتقل کردیا جائے گا تا کہ نوابشاہ کو ماڈل سٹی بنایا جاسکے۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر اس بات پر زور دیا کہ انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت پر ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…