منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے کیونکہ۔۔ ریحام اور ٹیرن وائٹ معاملے کے بعد احسن اقبال نے کپتان کیلئے ایک اور مصیبت کھڑی کر دی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارامقابلہ داخلی طورپر ملک کو کمزور کرنے والوں سے ہے‘20کروڑعوام کی قسمت کافیصلہ ناتجربہ کارشخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجاسکتا،قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ ہوگا‘کبھی عدالتوں کی توہین نہیں کی‘میرامقابلہ عدلیہ سے نہیں،اس سوچ ہے جس نے مجھے گولی ماری۔

وہ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس میں پیشی کے بعد میڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اورامن کے لئے پالیسیوں میں 5سال تک تسلسل درکارہوتاہے جبکہ عمران خان کی پالیسیوں میں کوئی تسلسل نہیں ہے وہ تو نگراں وزیراعلیٰ سے متعلق فیصلہ تک نہیں کرپائے۔ان کامزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ ہوگا ،20کروڑعوام کی قسمت کافیصلہ ناتجربہ کارشخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجاسکتا۔ہمارامقابلہ داخلی طورپر ملک کو کمزور کرنے والوں سے ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 5سال قبل دہشتگردی سے روزانہ 40سے زائدافرادمارے جاتے تھے،مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے ملک میں امن قائم کیا اور میں نے کبھی عدالتوں کی توہین ہیں کی،میرامقابلہ عدلیہ سے نہیں،اس سوچ ہے جس نے مجھے گولی ماری۔واضح رہے کہ اس سے قبل  لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں احسن اقبال کے وکیل کی عدم موجودگی میں ویڈیو نہ چلانے کی استدعا مسترد کردی‘ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ویڈیو تمام چینلز پرچل چکی ہے پبلک پراپرٹی ہے دیکھنا چاہتے ہیں‘ آپ کے وکیل آئیں گے تو ویڈیو دوبارہ دیکھ لیں گے۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی۔ احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے احسن اقبال کے وکیل کی عدم موجودگی میں ویڈیو نہ چلانے کی استدعا مسترد کردی۔

احسن اقبال نے استدعا کی کہ میرے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں آج ویڈیو مت چلائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ویڈیو تمام چینلز پر چل چکی ہے پبلک پراپرٹی ہے دیکھنا چاہتے ہیں آپ کے وکیل آئیں گے تو ویڈیو دوبارہ دیکھ لیں گے۔ جسٹس مظاہر اکبر علی نے کہا کہ پتہ تو چلے ویڈیو میں ایسا کیا ہے۔ عدالت میں احسن اقبال کی عدلیہ مخالف تقریر کی ویڈیو چلائی گئی عدالت نے استفسار کیا کہ

احسن اقبال بتادیں امن خراب کرنے کی کوشش کس نے کی؟ احسن اقبال نے بتایا کہ بحیثیت قوم ہم سب اس ملک کا حصہ ہیں ایسا نہیں کہ پارلیمنٹ بری اور باقی ادارے اچھے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں وہ فارمولا بتا دیں جس کے تحت آپ نے یہ تقریر کی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نے استفسار کیا کہ آپ کا بیان کس فرد کے لئے یا ادارے کے لئے ہے؟ احسن اقبال نے بتایا کہ میرا بیان قانون پر منحصر ہے

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے سنا تھا ایک مچھلی تالاب کو گندا کرتی ہے آپ کی منطق عجیب ہے۔ احسن اقبال نے بتایا کہ آپ کے پاس اختیار ہے کسی کو بھی قاتل کہہ سکتے ہیں۔ جسٹس مظاہر علی نے کہا کہ آپ غلط کہہ رہے ہیں عدالتیں قاتل کو ہی قاتل قرار دے سکتی ہیں۔ جسٹس مسعود جہانگیر نے سوال کیا کہ چیف جسٹس پاکستان نے آپ کو قاتل قرار دے دیا تھا؟ عدالت نے احسن اقبال توہین عدالت کیس کی سماعت 22جون تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…