بڑے نجی ٹی وی چینل کے مالک کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، خبردار اگرسفارش کرائی‘پتہ ہے کون کون سفارش کر رہا ہے؟چیف جسٹس نےنجی ٹی وی مالک کی کلاس لے ڈالی

20  جون‬‮  2018

کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں شعیب شیخ کو عدالتی حکم کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کا حکم دے دیا‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ہ تم کس کس سے سفارشیں کرا رہے ہو؟،میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، خبردار اگرسفارش کرائی،پتہ ہے تمہارے لئے کون کون سفارش کر رہا ہے؟،شرافت سے چلو گے تو بہتر ہے،

تم اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کرائو۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جعلی ڈگری اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ سفارش کرانے پر چیف جسٹس ملزم شعیب شیخ پر برہم ہوگئے عدالت نے شعیب شیخ کو عدالتی حکم کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس کس سے سفارشیں کرارہے ہو؟ تمہیں چھوڑوں گا نہیں خبر دار اگر سفارش کرائی پتہ ہے تمہارے لئے کون کون سفارشیں کررہا ہے۔ اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کرائو ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بول کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا 10 کروڑ روپے جمع کرائے،وکیل شعیب شیخ نے کہا کہ ہم نے گھر کے دستاویزات جمع کرادیئے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ گھر کے دستاویزات نہیں بینک اکائونٹ میں رقم چاہئے، شعیب شیخ سن لو! دم درودکام نہیں آئے گا،10 کروڑروپے جمع کرائو پھر کیس سنیں گے۔ چیف جسٹس نے شعیب شیخ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کو اس طرح ذلیل کرتے ہو دو ہفتے میں رقم جمع نہ کرائی تو توہین عدالت کیس چلائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ اور بول چینل کے مالک شعیب شیخ جیل بھی جا چکے ہیں جبکہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے جس کے بعد انکشاف سامنے آیا تھا کہ جج نے رشوت لیکر شعیب شیخ کی ضمانت منظور کی تھی جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…