پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، غیرت کے نام پر سگی بہن کو پھانسی دیکر قتل کرنے اور خاموشی سے دفنانے والابھائی گرفتار ،افسوسناک انکشافات

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )پشاور پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر غیرت کے نام پر سگی بہن کو پھانسی دیکر قتل کرنے اور خاموشی سے دفنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ قاضی کلے علاقہ تھانہ فقیر آباد میں ایک لڑکی مسماۃ(آ) کو اس کے حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پر پھانسی دے کر قتل کر کے خاموشی سے

گاؤں تیرائی قبرستان میں دفنا دیا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر داوڑ کو فوری طور پر اپنے تئیں انکوائری کرنے اور واقعہ کی صداقت معلوم کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر داوڑ نے ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد نور حیدر خان کے ساتھ مل کر مخبران کے ذریعے اصل حقائق معلوم کرنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر فاروق ولد جان محمد سکنہ قاضی کلے کو گرفتار کرلیا۔ جس نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان کیا کہ اس نے اپنی سگی بہن مسماۃ (آ) کوغیرت کے نام پر پھانسی دے کر قتل کرنے کے بعد تیرائی قبرستان میں دفنا دیا ہے ۔فقیر آباد پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے اندھے قتل اور پھر خاموشی کے ساتھ اسے دفنانے کا سراغ لگانے پر ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق، ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر داوڑ اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…