بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈیرہ غازی خان،خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے والی سوشل ورکر آسیہ اکبر کا بہن کے سسر کے ہاتھوں قتل،افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ غازی خان (آ ئی این پی)ڈیرہ غازی خان میں خواتین کے حقوق کی آواز اٹھانے والی سوشل ورکر آسیہ اکبر کو ان کی چھوٹی بہن کے سسر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ منگل کے روز پولیس نے بتا یا کہ آسیہ اکبر کے قتل کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے بستی فوجہ میں پیش آیا۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتولہ آسیہ کی چھوٹی بہن اقصی شادی کے بعد خان پور چلی گئی تھی، شادی کو صرف 15 دن ہی گزرے تھے

کہ مقتولہ آسیہ اکبر اپنی بہن کو سسرال سے واپس ڈیرہ غازی خان لے آئی۔پولیس کے مطابق اقصی کے سسر کو شک تھا کہ آسیہ اس کی بہو کو گھر والوں کے خلاف گمراہ کر رہی ہے، جس پر اس نے آسیہ اکبر کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق آسیہ کے قتل کے بعد سے اقصی لاپتہ ہے۔دوسری جانب معاملے پر قانونی کارروائی جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…