لاہور ( این این آئی) موٹروے پر نائٹ سپیڈ چیکنگ کے لیے کیمرے نصب کردیئے گئے ، اب رات کے اوقات میں بھی اوورسپیڈنگ کرنے والوں کا چالان ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ آئی جی موٹروے پولیس خالد محمود نے کیمروں کی تنصیب کے بعد موٹروے سنٹرل زون پر خصوصی پولیس سکواڈ بھی تشکیل دے دیئے ہیں ۔
موٹروے پر پولیس نے اضافی پٹرولنگ موبائلز اور نفری بھی تعینات کردی ہے۔آئی جی موٹروے خالد محمود کے مطابق تیز رفتاری خطرناک ہے اس لیے اسکی روک تھام کے لیے کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو رات کے وقت بھی اوورسپیڈنگ کرنے والوں کو چیک کرسکیں گے۔