پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

توہین عدالت کیس، ہمیں آپکی مشکل سے واسطہ نہیں، الیکشن لڑنا آپ کا کام ہے،طلال چوہدری بڑی مشکل میں پڑ گئے، عدالت نے دھماکہ خیز فیصلہ سنادیا

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے سابق وزیر مملکت طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جسٹس گلزار احمد نے طلال چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپکی مشکل سے واسطہ نہیں،

الیکشن لڑنا آپ کا کام ہے۔سپریم کورٹ میں طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت، طلال چودھری کی عام انتخابات تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاگیا کہ جج صاحبان خصوصی طور پر کیس کے لیے کراچی سے آئے ہیں، یہاں تقریر نہ کریں، کیس ملتوی کرنا ممکن نہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے برہم ہوکر لیگی رہنماء کو 21 جون تک گواہان اور شواہد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔طلال چودھری کے وکیل کامران مرتضیٰ کی جگہ جونئیر وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی کہ کامران مرتضیٰ کی طبیعت ناساز ہے، سماعت ملتوی کر دیں۔ جسٹس گلزار نے طلال چودھری سے استفسار کیا، بتائیں کیا کیس خود لڑیں گے؟ طلال چودھری نے کہا کہ پہلے ہی بہت مشکل سے وکیل ملا ہے، الیکشن مہم میں مصروف ہوں، کیس الیکشن کے بعد تک ملتوی کر دیں۔جسٹس گلزار نے کہا کہ ہمیں آپکی مشکل سے واسطہ نہیں، الیکشن لڑنا آپ کا کام ہے۔ 21 جون تک وکیل پیش کریں یا متبادل وکیل کا انتظام کریں۔ عدالت نے جی ایم آپریشن پیمرا کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…