اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے،(ن)لیگ ملک بھر سے بھاری اکثریت سے جیتے گی ، دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے ، مسلم لیگ (ن)ملک بھر سے بھاری اکثریت سے جیتے گی اور اپنے مشن کو آگے بڑھائے گی ۔ کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الحمد اللہ کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں اب وہ باقائدہ الیکشن کمپین کا آغاز کریں گے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے پاس بھی پی ٹی آئی کے امیدوار ابرار الحق کے خلاف اعتراضات تھے لیکن ہم چور دروازے پر یقین نہیں رکھتے ہیں ۔2013 کے مقابلے میں 2018 کے الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ 5 سال بعد حلقے میں آئے ہیں یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ووٹوں کو نوٹوں سے خریدا جا سکتا ہے سیاست نوٹوں سے نہیں لوگوں کے دلوں سے کی جاتی ہے جتنے ترقیاتی کام کروا کر نارووال کا نقشہ بدل دیا ۔ مسلم لیگ (ن) نارووال سے ہی نہیں ملک بھر سے بھاری اکثریت سے جیتے گی اور اپنے مشن کو آگے بڑھائے گی جو پچھلے 5 سالوں میں ہم نے کام کیے ہیں۔دریں اثناء حلقہ این اے 78 نارووال سے ریٹرننگ آفیسر محمد عثمان نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے آزاد امیدوار محمد طیب میر ایڈووکیٹ کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات ریٹرننگ آفیسر محمد عثمان نے مسترد کر دئیے جبکہ ان کے مخالف امیدوارپی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کے کاغذات نامزدگی بھی منظورکر لئے گئے۔ ابرارالحق کے خلاف کسی نے کوئی اعتراض داخل نہیں کیا۔ اسی طرح حلقہ پی پی پچاس سے ن لیگ کے امیدوار وسیم بٹ کے کاغذات منظور ہو گئے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…