اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

بنی گالہ میں بات بڑھ گئی، شدید لڑائی، آزادانہ ڈنڈوں ،لاتوں ،مکوں کا استعمال ٗمتعددزخمی ،عمران خان نے ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر ملتان سے آئے کارکنان آپس میں لڑ پڑے اور آزادنہ ڈنڈے استعمال کیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے انتخابی ٹکٹ کے معاملے پر بنی گالہ کے باہر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ٗ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ٹکٹ ان کے رہنماؤں کو دیا جائے۔

گزشتہ روز ورکرز کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ مظاہرے دور ان کارکن آپس میں لڑ پڑے او ر ایک دوسرے پر ڈنڈے برسا دیئے جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملتان سے آئے کارکنان کی جانب لاتوں اورمکوں کااستعمال کیا گیا تاہم مظاہرے میں آئے دیگر ساتھیوں نے بیچ بچاؤکرایا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر ٹینٹ نصب کردیئے گئے ہیں جہاں مظاہرین کے لیے دیگیں بھی چڑھا دی گئی ہے۔علاوہ ازیں مظاہرین نے واضح کیا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں پر وہ اپنے گھر نہیں گئے ٗجب تک انتخابی ٹکٹ کا معاملہ عمران خان کے ساتھ طے نہیں پاتے، وہ بنی گالہ سے واپس نہیں جائیں گے۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ ملتان سے آئے مظاہرین کا موقف ہے کہ پارٹی کی جانب سے سکندر بوسن کو انتخابی ٹکٹ دینے کے بجائے ان کے رہنما کو ٹکٹ دیا جائے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…