بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں پانی اور بجلی کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جنوبی کوریا بھی میدان میں آگیا، خیبرپختونخوا حکومت کو بڑی پیشکش کردی گئی

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)توانائی کے شعبے میں حکومتی سطح پر کام کرنے والی جنوبی کوریا کی کمپنی نے خیبرپختونخواکے ضلع کوہستان میں 496میگاواٹ سپاٹ گاہ پن بجلی کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے حکومت خیبرپختونخوا کے باہمی تعاو ن سے منصوبہ شروع کرنے اور آئندہ چند روز میں معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ توانائی کے مذکورہ منصوبے سے صوبے میں ایک طرف اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی

جس سے دوسری طرف روزگارکے نئے مواقع میسرآئیں گے اورسستی بجلی کی پیداوارسے ملک کوموجودہ توانائی بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی۔اس سلسلے میں سرکاری سطح پر توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی کورین ہائیڈرواینڈ نیوکلئیرپاورکمپنی کے نائب صدر جنگ بیونگ سو کی قیادت میں کوریاکے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سیکرٹری توانائی وبرقیات محمد سلیم خان سے اجلاس منعقدکیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسرپیڈوانجینئرذین اللہ شاہ،پلاننگ آفیسرمحکمہ توانائی انجینئر وقاص احمداوردیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ اس سے پہلے سپاٹ گاہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ سال 2012ء میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپPP) (Pموڈ کے ذریعے شروع کیا گیا تھا جس میں74فیصدپرائیویٹ سرمایہ کاری ،25فیصدخیبرپختونخواحکومت کاحصہ تھا اور1فیصدواپڈاکا حصہ تھا اورایک مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے تھے تاہم 2014ء تک اس منصوبے پر کام شروع نہ کیا جاسکا۔ اس سلسلے میں کورین کمپنی نے براہ راست سرمایہ کاری کے ذریعے خیبرپختونخواحکومت کے تعاون سے 496میگاواٹ سپاٹ گاہ پن بجلی کا منصوبہ شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

اس موقع پر سیکرٹری توانائی وبرقیات محمد سلیم خان نے کورین سرمایہ کار وفد کوبتایاکہ خیبرپختونخواحکومت کورین کمپنی کی جانب سے ضلع کوہستان میں پن بجلی کا منصوبہ شروع کرنے کا خیرمقدم کرتی ہے تاہم منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کے سلسلے میں باقاعدہ معاہدہ کرنے اور حکومتی فیصلہ لینے کے لئے تجاویز مرتب کی جائیں گی۔

انہوں نے کورین سرمایہ کاروفد کو یقین دلایا کہ آئندہ چند روز میں جنرل الیکشن کے بعد بننے والی نئی حکومت کے سامنے اس منصوبے کو شروع کرنے کے بارے میں پروپوزل پیش کیاجائے گا اورفیصلے کے بعد ہی اس منصوبے پر عملی کام شروع کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے سے صوبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی اورروزگارکے نئے مواقع میسرہونگے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…