منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

فاروق ستار کو الیکشن سے پہلے ہی بڑا جھٹکا لگ گیا

datetime 19  جون‬‮  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیے گئے۔منگل کو کراچی کے حلقہ این اے 245جمشید کوارٹر، فیروز آبادسے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے سماعت ہوئی تاہم فاروق ستار ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ پولیس نے فاروق ستار کے بارے میں اپنی رپورٹ جمع کرائی۔

ایس ایس پی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ فاروق ستار کے خلاف متعدد مقدمات ہیں، انہیں عدالت مفرور قرار دے چکی ہے اور ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیے ہوئے ہیں، فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی میں مقدمات کا ذکر نہیں کیا۔ریٹرننگ افسر( آر او) نے فاروق ستار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے حقائق چھپائے اور کاغذات نامزدگی میں اپنے خلاف درج مقدمات کا ذکر نہیں کیا، انہوں نے دو ایف آئی آرز ظاہر نہیں کیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…