اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان اگر وزیراعظم بن گئے تو کیا کالا باغ ڈیم بنائیں گے؟تحریک انصاف کی جانب سے مؤقف سامنے آگیا

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کے ایشو پر تمام صوبوں کی اتفاق رائے ضروری ہے ، آنے والا دور ایک بار پھر پی ٹی آئی کا ہے ،2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی صوابی سمیت پورے صوبے میں کلین سویپ کرے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حجرہ سینئر صحافی محمد فاروق سلیم خان میں پی ٹی آئی یوتھ کے رہنما شہزادہ فہد کی جانب سے دئیے گئے

افطار پارٹی کے موقع پر صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ موقع ملا تو صوبے میں معاشی استحکام ،بیروزگاری کا خاتمہ اور زراعت کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہوگی ، انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم ایک ایسا ایشو ہے جس پر تمام صوبوں اور سیاسی پارٹیوں کی اتفاق رائے ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس کے پاس ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے کا حقیقی منشور ہے جبکہ دیگر تمام سیاسی پارٹیاں عوام کی آنکھوں میں دھول چھونک کر ان کو کھوکھلے نعروں سے ورغلارہی ہے ،عوا م باشعور ہو گئے ہیں، آئندہ انتخابات میں عمران خان کی شکل میں ایک ایماندار اور دیانتدارلیڈر کاانتخاب کرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنے پہلے دورمیں گدو ن کی مراعات چھین لی اور دوسرے دورمیں صوابی کا پانی چوری کرکے غازی بروتھاڈیم کا پائور ہاؤس پنجاب میں قائم کیا اور لوگوں کو بے روزگارکیا ،2018 کے الیکشن میں جب پی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی تو سب سے پہلے صوابی کا جو پانی چوری کیا گیا ہے اس کو واپس صوابی منتقل کرے گی ،صوابی میں اس وقت پیہور ہائی لیول کینال ،کنڈل ڈیم اور بادہ ڈیم بن رہا ہے جو صوابی کی تقدیر بدل دے گی ،پیہور ہائی لیول کینال سے صوابی کی زمینیں سیراب ہوجائے گی ،انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت کرنل شیر انٹر چینج کر قریب صنعتی زون کے قیام سے لاکھوں افراد کو روزگار کے موقع میسر ہونگے ، جس سے صوابی ،نوشہرہ اور مردان کے عوام مستفید ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…