بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ میں شامل نہیں مگر افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا جائیگا، کونسا پاکستانی یہ اعزاز حاصل کرنیوالا ہے؟افتتاحی میچ میں کن ممالک کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی ،روس سے آنیوالی بڑی خبر نے پاکستانیوں کی دلچسپی میں اضافہ کر دیا

datetime 14  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں کھیل کے سب سے بڑے مقابلےفیفا فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نہیں مگر افتتاحی تقریب میں پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایا جائیگا، روس سے ایسی حیران کن خبر آگئی کہ جان کر دنگ رہ جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں کبھی ایسا نہیں ہو سکا کہ پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم مقابلے میں شریک ہوئی تاہم اس بار پر روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی شرکت نہ ہونے کے باوجود افتتاحی تقریب میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا جائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی کوئی اور نہیں بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی فٹبالر سارنگ بلوچ ہیں ۔ سارنگ بلوچ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ میں فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرائوں گا۔ فیفا ورلڈ کی افتتاحی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے شروع ہو گی جبکہ عظیم ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سعودی عرب اور روس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…