پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

ریحام خان کی اصلیت بے نقاب، بھارتی جاسوسہ نکلی، بھارتی بوائےفرینڈ کیساتھ ملکر کپتان کو بدنام کرنے کیلئےکتاب کیوں لکھی؟عزائم کھل کر سامنے آگئے پاکستانی خاتون صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات نے معاملے کو نیا رخ دے دیا

datetime 8  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریحام خان کی کتاب کو لیکر پاکستان بھر میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے بعد پرنٹ میڈیا پر بھی اس کتاب کے مبینہ مسودے کو لیکر بہت کچھ لکھا جا رہا ہے۔ اسی دوران ملک کی معروف خاتون کالم نگوار اطیبہ ضیا چیمہ نے اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان بھارتی جاسوسہ ہیں اور انہوں نے اپنی کتاب کیلئے اپنے

انڈین بوائے فرینڈ سے مدد حاصل کی اور اسی کی مدد سے یہ کتاب لکھی ہے ۔ اطیبہ ضیا لکھتی ہیں کہ ہم نے ریحام کے بارے میں بہت پہلے لکھ دیا تھا کہ یہ خاتون کسی سازشی مہم پر عمران خان کے پیچھے لگائی گئی ہے لیکن اس وقت عمران خان اور اس کے عاشق ہماری تحریروں پر برہم ہوا کرتے تھے۔ آج سب کچھ بے نقاب ہو چکا ہے۔ ریحام نے اپنے انڈین بوائے فرینڈ کی مدد سے کتاب لکھی، شائع کرے گی اور انڈین میڈیا اسے پروموٹ کرے گا جبکہ پاکستان مفت میں پروموٹ کر چکا۔ ہر طرف ریحام کی کتاب کا چرچا ہے۔ ریحام کی کتاب عمران خان کو فائدہ دے گی۔ ہمدردی کے ووٹ ملیں گے۔ بھارتی جاسوسہ نے اپنی اصلیت دکھا دی ہے۔ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ انتقامی کتابیں لکھنے والی ایسی عورتیں پہلے شوق اور چاہت سے سیاسی شخصیات سے شادی کرتی ہیں۔ دل کی تمام حسرتیں‘ تمنائیں اور خواہشات پوری کرتی ہیں۔ جب شوہر اپنی اصلی اوقات میں لوٹ آتے ہیں تو یہ ذہین اور سمارٹ بیویاں طلاق لے کر مظلوم بن جاتی ہیں اور اپنا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے سابق شوہر کے خلاف انکشافات سے بھرپور سنسنی خیز کتاب لکھ ڈالتی ہیں۔ جس مرد کا لباس رہی ہیں‘ اسی شوہر کو بے نقاب بے لباس کرنے والیاں خود کتنی بالباس‘ باحیا ہو سکتی ہیں؟ان مظلوم بیویوں کو دوران زوجیت کتاب لکھنے کا خیال کیوں نہیں آتا؟ طلاق کے بعد وہی شخص اس قدر گندا ہو جاتا ہے

جس کے ساتھ ایک عرصہ گزار لیتی ہیں؟ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے سابق شوہر کو دنیا میں گندا کرنا اتنا آسان ہو جاتا ہے؟ ایک نیک پارسا صاف ستھری عورت ایک گندے شخص کے ساتھ ایک دن نہیں گزار سکتی اور یہ کتابیں لکھ کر خود کو معصوم و اعلیٰ ارفع ثابت کرنے والیاں ایسے گندے مردوں کے ساتھ مہینوں اور برسوں کیسے رہ لیتی ہیں؟ پیپلز پارٹی کے سابق گورنر پنجاب مصطفی کھر

کی مطلقہ نے کتاب لکھ کر سوائے شہرت اور پیسہ کے کیا عزت کمائی، بابے کو کیا فرق پڑا مطلقہ کی کتاب سے؟ اور ریحام خان کو کیا مل جائے گا عمران خان کو گندا کر کے؟ مصطفی کھر کا کردار بھی سب جانتے تھے اور عمران خان کا کردار بھی ڈھکا چھپا نہیں البتہ کتابیں لکھنے والیوں کی کتابیں سیاسی شخصیات سے شادی کا پول کھول دیتی ہیں۔ بلامقصد شادی نہیں کرتیں۔ شوہر سے نفرت میں

لکھی کتاب ذاتی بغض اور انتقام کا ثبوت ہوتی ہے۔ شوہر سے محبت میں کوئی کتاب منظرعام پر نہیں آ سکی؟ریحام خان نے محرم الحرام میں عمران خان سے شادی کی۔ اس خاتون کو اتنی عجلت کیا تھی؟ بچی تو تھی نہیں کہ خان نے اسے ورغلا لیا؟ اس خاتون کی دوسری شادی تھی۔ جوان بچوں کی ماں تھی۔ اچھی خاصی ہوشیار تھی۔ عمران خان کا ذاتی کردار ماضی حال سب دنیا کے سامنے ہے پھ

ر خودکشی کی نوبت کیوں کر پیش آگئی؟ اور جب طلاق ہو گئی تو کتاب کتاب ہونے لگ گئی۔ عمران سے انتقام کا ذہن اسی وقت بنا چکی تھی جس وقت عمران کے گھر میں موجود تھی۔ عمران کے فون چیک کرتی تھی بلکہ عمران کا ایک فون چرا کر لندن لے گئی اور ایک پاکستانی صحافی کو دیتے ہوئے انکشافات پر بنی کتاب لکھنے کی آرزو ظاہر کی۔ صحافی کے بقول اس کا ضمیر نہ مانا۔ ریحام خان

کو شاید علم نہیں کہ عمران خان کے خلاف مواد شائع کرنے کے باوجود عمران کی شہرت میں کمی واقع ہونے کا امکان نہیں۔عوام انکشافات کے عادی ہیں البتہ عمران خان کے سیاسی حریف ریحام کی کتاب کے بے چینی سے منتظر ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے ہی کہا تھا کہ عمران خان سے علیحدگی لے کر ریحام خان نے بہت اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا، اگر2018کے انتخابات

سے پہلے ریحام خان کی کتاب سامنے آ گئی تو عمران خان کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہونگے۔ حنیف عباسی نے کہا تھا کہ ریحام خان کی کتاب میں ایسے انکشافات ہونگے جس سے عمران خان کی بچت نہیں ہوگی، انہیں اس کتاب سے ڈرنا چاہیے۔ ریحام خان ہمیشہ انڈین میڈیا کو انٹرویو دیتی ہے۔ایک انڈین چینل کو انٹرویو دیا جس میں اس نے بتایا کہ اس نے ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں

بہت سے لوگوں کا پول کھل جائے گا۔ ریحام کا کہنا تھا کہ اچھے بْرے واقعات دونوں ہی انسان کو سبق سکھاتے ہیں۔ مجھے زبان کھولنے پر دھمکیاں ملتی ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ میں قوم کو سچ سے آگاہ کروں۔ اس نے مزید بتایا کہ کتاب لکھ چکی ہوں صرف مناسب وقت کا انتظار ہے۔ میری کتاب بالی وڈ کی کتاب سے بہتر ہوگی اور ریحام نے انڈین چینل پر ہی ایک حالیہ انٹرویو میں عمران خلاف

اس کے رشتے داروں دوست احباب پارٹی سب کو گندا کیا ہے۔پاکستانیوں کی کثیر تعداد سمجھتی ہے کہ عمران خان شادی کے معاملہ میں بدنصیب واقع ہوئے ہیں۔ تمام شادیاں غیر دانشمندانہ فیصلے سمجھے جاتے ہیں۔ ریحام خان سابق شوہروں کے خلاف انتقامی کتاب لکھ کر جمائما کے سامنے بونی نظر آتی ہیں۔ جمائما غیر مسلم ہونے کے باوجود سابق شوہر کے حق میں باوفا اور باحیاء ثابت ہوئی اور ریحام خان نے مسلمان ہوتے ہوئے بھی اسلام اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔اس نے وہی کام کیا جو کسی بھارتی جاسوسہ سے توقع کی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…