اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

افتخار چوہدری بدسلوکی کیس، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا بڑے بڑے افسران کھڈے لائن لگ گئے، کمرہ عدالت سے گرفتار

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بدسلوکی کیس کا فیصلہ سنادیا اور پولیس افسران کی سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں مسترد کردیں۔عدالت نے اپیلیں خارج کرتے ہوئے ملزمان کی سزائیں بحال کردیں۔ عدالت کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس مشیرعالم نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔پولیس افسران پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بال کھینچنے اور بدسلوکی کا الزام تھا۔ 13مارچ 2007 کو وہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شرکت

کیلئے سپریم کورٹ کی طرف جارہے تھے جب اسلام آباد کی شہری انتظامیہ اور پولیس نے انکو سرکاری کار میں بیٹھنے کا کہا۔ ان کے انکار کرنے پر ان سے بدسلوکی کی گئی۔ایس ایس پی موٹروے جمیل ہاشمی اورڈی ایس پی رخسار مہدی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیپٹن (ر) ظفر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔سابق چیف کمشنر خالد پرویز اور ڈپٹی کمشنر کی سزائیں بھی بحال کردی گئیں ہیں۔اس سے پہلے، ایس ایس پی جمیل ہاشمی اور کییپٹن ظفر کو ایک ایک ماہ کی قید کی ہوئی تھی۔

 

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…