ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پختون تحفظ موومنٹ کیخلاف اسلام آباد میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ،مظاہرین پریس کلب کے باہر کیا کام کررہے تھے؟

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پختون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے خلاف اسلام آباد میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمہ سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،مقدمے میں حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی اور نفرت انگیز تقاریر کرنے کی دفعات شامل ہیں۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین پریس کلب کے سامنے نفرت انگیز تقاریر کررہے تھے

جبکہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔مقدمے میں سلیم خان سابق ایم پی اے اور محسن داوڑ سمیت دیگر نامزد کئے گئے ہیں۔ملزمان نے پاکستان اور افواج کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرکے نقص امن کا خطرہ پیدا کیا۔واضح رہے کہ پولیس نے گزشتہ رات نیشنل پریس کلب کے سامنے سے مظاہرہ کرنے والے 27 افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…