الیکشن 2018 لاہور کے چار حلقوں میں میں گھمسان کا رن متوقع مریم نواز کے مدمقابل تحریک انصاف کا کونسا رہنما الیکشن لڑے گا ؟ بڑا نام سامنے آگیا

5  جون‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں قومی اسمبلی کے چار حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ! ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ۔ قومی اسمبلی کی چار سیٹوں پر تحریک انصاف اور ن لیگ کے مرکزی قائدین ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ، ان حلقوں میں گھمسان کا رن پڑ سکتا ہے ۔ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے آبائی

حلقے این اے125سے الیکشن لڑیں گیں جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد الیکشن میں حصہ لیں گیں ، یاد رہے کہ 2013اور2017کے ضمنی انتخابات میں نواز شریف اور کلثوم نواز سے اس حلقے میں شکست کھا چکیں ہیں ۔ این اے 125سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں ان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق سے ہوگا جو 2013کے انتخابات میں تحریک انصاف کے حامد خان کو شکست دے کر کامیاب ہو گئے تھے ۔ این اے 124میں بھی سخت مقابلے کی توقع ہے جہاں سابق وزیر اعلیٰ کے فرزند حمزہ شہباز الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اسی حلقے میں ان کا مقابلہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر ولید اقبال سے متوقع ہے ،اسی طرح این اے 131سے تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان مضبوط امیدا سمجھے جاتے ہیں مسلم لیگ (ن) اسی حلقے سے کشمیری برادری کے امیدوار خواجہ سلمان رفیق یا خواجہ احمد حسان کو میدان میں اتارنے کا ارادہ رکھتی ہے۔تاہم ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ ان سیٹوں پر کونسا امیدوار کتنا مضبو ط ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین ہرطرف سے ناکام ہو کر الیکشن سے فرار کی راہیں ڈھونڈ رہے ہیں لیکن ہم ان کوبھاگنے نہیں دیں گے۔اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظر نہیں آتی۔ مسلم لیگ ن کے شیر ہر جگہ موجود ہیں۔

اس لئے اب مخالفین سے پوچھنا چاہئے کہ وہ چھپ کر کہاں بیٹھے ہوئے ہیں؟مخالفین نے ہر طرح کے ہتھکنڈے آزما کر دیکھ لئے ، انہوں نے عدالتوں میں دھکے دلواکر دیکھ لیا ، نواز شریف کی بیٹی کو عدالتوں میں گھسیٹ کر دیکھ لیا لیکن اب جب ان کو کوئی کامیابی نہیں ملی تو الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کا رکنوں نے جی ٹی روڈ ریلی سے لیکر لودھراں تک ہر جگہ اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔نواز شریف عوام کی عزت کا جھنڈا اٹھا کر میدان میں نکلے ہیں وہ صرف مسلم لیگ ن کو لیڈ نہیں کر رہے بلکہ قوم کے حقوق کی جنگ کر رہے ہیں اور ووٹ کوعزت دینے کی بات کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…