بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان نے شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لئے ،مریم نواز سے ملاقاتیں کیں، اہم شخصیت نے ثبوتوں کے ہمراہ عدالت جانے کا اعلان کردیا

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریحام خان کسی کے دئیے ہوئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں اور یقیناًان کی کتاب سے تحریک انصاف اپ سیٹ ہے ،جب طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند پر کتاب لکھے گی تو وہ یقیناًاس میں دھجیاں اڑانے کی کوشش کر ے گی ۔ریحام خان کے عمران خان پر الزامات پر فواد چوہدری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کو استعمال کیا گیا ہو ۔

1988ء میں بی بی شہید اور انکے خاندان کے خلاف حسین حقانی نیٹ ورک کو استعمال کیا گیا ان کی جعلی تصاویر بنا کر ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائی گئیں ۔ اب بھی ریحام خان اور حسین حقانی کی تصاویر ساری کہانی بتا رہی ہیں کہ ہو کیا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں بیوی اور شوہر کو ایک دوسرے کا لباس کہا گیا ہے لیکن ریحام خان کی جانب سے طلاق کے بعد خانگی معاملات پر گفتگو تہذیب کے بھی خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان کو پہلے کتاب لکھنے کا خیال کیوں نہیں آیا۔ وہ الیکشن ایجنڈے پر کام کررہی ہیں بلکہ کسی کے دئیے ہوئے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں ۔ سلمان احمد نے الزام لگایا ہے کہ ریحام خان نے شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لئے ہیں وہ اس پر عدالت جائیں ۔ شہباز شریف اور مریم نواز نے احسن اقبال کے ذریعے ریحام خان سے ملاقاتیں کی ہیں اور پیسے لئے ہیں ۔ انہوں نے اس سوال کہ ریحام خان کی کتاب آنے سے تحریک انصاف اپ سیٹ ہو گی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہیں ہو گی بالکل ہو گی ۔ وہ عمران خان کی سابقہ بیوی رہی ہیں جب انہیں ہمارے لیڈر کے خلاف استعمال کیا جائے گا تو پارٹی تو اپ سیٹ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم بھی ٹیلیفون پر گانے سنانے ، گھڑیاں دینے کی کہانیاں سنانا شروع کر دیں یا ایشوز کی سیاست کرنی چاہیے ، ہم یہ گندی سیاست نہیں کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک طلاق یافتہ بیوی اپنے سابق خاوند کے بارے میں کتاب لکھیں گی تو وہ اس میں دھجیاںں اڑانے کی کوشش کرے گی اور وہ مخالفین کے ایجنڈے پر ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…