ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’کھلاڑیوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں‘‘ ریحام خان کا اپنے سابق شوہر کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا اقدام، کتاب مارکیٹ میں لانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی کتاب کو مارکیٹ میں لانے کے حوالے سے تاریخ بتا دی، ریحام خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سابق شوہر سے کوئی ذاتی تنازعہ نہیں ہے،

جب پروگرام کے میزبان نے ریحام سے سوال کیا کہ تحریک انصاف والے کہتے ہیں عمران خان کا بلیک بیری آپ کے پاس ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ وہ کہتے ہیں، ریحام خان نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو احساس ہونا چاہیے کہ وہ وہ لوگوں کوخریدنے اور برطانوی تحقیق کاروں کو پیسے دے کر لگا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو یہ پیسہ انتخابی مہم پر لگانا چاہیے، میرا خیال ہے کہ انہیں ضرورت پڑے گی، ریحام خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ جو مرضی کر لیں جن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے وہی وزیراعظم بنیں گے، ریحام خان نے کہا کہ مجھ جیسی عاجزمسکین کی کتاب سے انتخابات میں کیا فرق پڑے گا۔ ریحام خان نے اپنی کتاب کو مارکیٹ میں لانے کے حوالے سے کہا کہ اگر مجھے انتخابات سے قبل موزوں لگا توکتاب پہلے سامنے لے آؤں گی انہوں نے کہا کہ یا پھر 16جولائی یا 16دسمبر بہتر لگے تواس وقت کتاب لے آؤں گی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ریحام خان نے کہا کہ جو شخص ایک ای میل نہ چلا سکے، کیا وہ ملک چلا سکتا ہے؟ جوشخص نگران وزیراعلیٰ کا نام نہ بتا سکے کیا وہ ملک چلا سکتا ہے؟ ریحام خان نے کہا کہ میری بیٹیاں گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں۔ میں اُنہیں لندن لے آئی ہوں، ریحام خان نے کہا کہ حمزہ علی عباسی دھمکیاں دے رہے ہیں، میں انہیں کورٹ میں لے کر جاؤں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…