کراچی (این این آئی)عام انتخابات 2018کے لیے ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزین پارٹی نے اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ددونوں جماعتیں اپنے مرکزی رہنماؤں کو کرچی کے ضلع وسطی سے میدان میں اتاریں گی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عام انتخابات کے حوالے سے سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی سمیت تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواوں کو کے انتخاب کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں ۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے لیے ایم کیو ایم اور پی ایس پی نے
حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ایم کیو ایم اور پی ایس پی اپنے مرکزی رہنماؤں کو میدان میں اتاریں گی ۔ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے سرکردہ رہنما ضلع وسطی کے حلقوں میں آمنے سامنے ہونگے ۔عامر خان، کنور نوید جمیل ، خواجہ اظہار، آمین الحق، محمد حسین اور رف صدیقی کو متحدہ میدان میں اتارے گی ۔پی ایس پی سے سید مصطفی کمال، ڈاکٹر صغیر احمد، انیس ایڈوکیٹ، شبیر قائم خانی ، مزمل قریشی، انتخابی دنگل کا حصہ بنیں گے۔اس حوالے سے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے مرکزی دفاتر میں انتخابی سرگرمی تیز ہوگئی ہیں