منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈیم بنا تو پورا پشاور ڈویژن ڈوب جائے گا، کالا باغ ڈیم نہیں بننے دینگے اسفندیار ولی کے بعد پرویز خٹک کے پرانے بیانات سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اس وقت پانی کی قلت کے شدید بحران کا شکار ہو چکا ہے اور ملک بھر میں نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے عوامی مہم بھی شروع ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کالا با غ ڈیم کی مخالفت کرنیوالے اسفندیار ولی اور محمود اچکزئی کے علاوہ کئی قوم پرست جماعتوں کو ڈیموں کی مخالفت پر عوام کوس رہے ہیں۔ اس حوالے سے تحریک انصاف بھی کسی

سے کم نہیں اور سابقہ ادوار میں ڈیم نہ بنائے جانے پر اس کی توپوں کا رخ پیپلزپارٹی، ن لیگ کی جانب ہے مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کے سربراہ پرویز خٹک بھی کالا باغ ڈیم کے مخالف ہیں اور اس حوالےسے وہ واضح اور دو ٹوک اعلان کر چکے ہیں۔ 8جون 2013کو ملک کے معروف انگریزی اخبار ڈان نے اس وقت نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بننے والی پرویز خٹک کی صحافیوں سے ہونیوالی گفتگوشائع کی تھی جس میں پرویز خٹک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نہ تو کالا باغ ڈیم کے حق میں ہیں اور نہ ہی خیبرپختونخواہ کا نیا نام کسی کو تبدیل کرنے دینگے۔ پرویز خٹک کی کالا باغ ڈیم کی مخالف نئی بات نہیں ، اس حوالے سے ان کا ایک بیان 18اکتوبر 2015کو روزنامہ پاکستان لاہورکے پشاور ایڈیشن کی زینت بنا جس میں پرویز خٹک کا بیان سپر لیڈ کے طور پر شائع کیا گیا جبکہ اسی تاریخ میں دیگر علاقوں کے ایڈیشنز میں بھی اسے نمایاں طور پر شائع کیا گیا۔ اپنے بیان میں پرویز خٹک نے ببانگ دہل کالا باغ بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کالا باغ ڈیم کبھی نہیں بنے گا ، ہمیشہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پر چاروں صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے اور سب کو اعتماد میں لیکر اگر سارا ملک فیصلہ کرلے تو ہمارا صوبہ بھی فیصلہ کر لے گا۔

کالا باغ ڈیم پر کبھی بھی اتفاق رائے نہیں ہو سکتا اس لئے یہ ڈیم کبھی بھی نہیں بنے گا۔ عوامی نیشنل پارٹی کالا باغ ڈیم پر اپنی سیاست نہ چمکائے، میں ہمیشہ کالاباٖٖغ ڈیم کا مخالف رہا ہوں کہ کالاباٖغ ڈیم سے خیبر پختونخوا ہ کا واحد میدانی علاقے کے تین اضلاع نوشہرہ چارسدہ اور صوابی اورپشاور کا کچھ علاقہ متاثر ہو رہا ہے میں ذاتی طور پر روز اول سے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرتا چلا ارہا ہوں

اور میں نے ہمیشہ انٹی کالاباغ ڈیم ریلیوں میں شرکت کی پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف بھی چاروں صوبوں کی رضامندی اور کمیشن کی بات کر رہی ہے اور میں نے لاہور میں یہی بات کہی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ اے این پی اور ہمارے مخالفین کے پاس ہم پر انگلی اٹھانے کیلئے کوئی بات نہیں اس لئے وہ اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑ دیتے ہے

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ وفاق کو آج سے نہیں بلکہ ہم تو زمانے سے کہہ رہے ہے کہ ہمارے جو اعتراضات ہے نقصانات ہے اس کا کوئی حل بتا یا جائے اس کا کوئی حل ہے ہی نہیں تو کالا باغ ڈیم بن ہی نہیں سکتا توانائی بحران ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے ہم نے چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے اور چین کے ساتھ ہونے والی سرمایہ کاری میں وفاقی حکومت کو پانی سے سستی بجلی

بنانے کیلئے چترال ملاکنڈ سوات میں منڈا ڈیم سمیت 13منصوبوں کی نشاندہی کی ہے اور 13منصوبوں کی فیسیبلیٹی رپورٹ وفاق کو بھیجوادی ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وفاقی حکومت اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے ان منصوبے کی تعمیر سے نہ صرف یہ خطہ سیلاب سے محفوظ ہو گا بلکہ نیشنل گریڈکو 12سے 13ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی فراہم ہوگی پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری کیلئے بات چیت شروع کی ہے بڑوں منصوبوں کیلئے وفاقی کی گارنٹی کا ضرورت ہے پرویز خٹک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے صوبے کے دو مسئلے ہے ایک امن و امان ہے اور دوسرا بجلی کا ہے جب سے فوج نے ضرب عضب اپریشن شروع کیا ہے اس کے بعد امن کی صورت حال میں بہتری ائی ہے صوبائی حکومت فوج کے

ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور خیبرپختون خوا پولیس اور دیگر ادارے ملکر امن وامان کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ وفاق کوئلے اور گیس سے بجلی پیدا کرنا چاہتی ہے جو مہنگی ترین ہوگی اس کا غریب عوام اور ملک کو کوئی فائدہ نہیں میں اب کہتا ہوں کہ اگر اس ملک کیلئے کام کرنا ہے تو سستی بجلی ہائیڈرل یعنی پانی سے بنائی جاسکتی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی،

اضافی پانی اور حقوق اور بے روزگاری کے خاتمے اور صنعتی بستیاں قائم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کیساتھ ہر فورم پر مسئلہ اٹھایا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں صرف طفل تسلیاں دی جارہی ہے وزیر اعظم نواز شریف چاروں صوبوں بشمول ازاد کشمیر اور گلگت بلتقسان پر یکساں توجہ دیں تاکہ ان علاقوں کے غریب عوام کا استحصال اور محرومیاں ختم ہو اور ان کو ان کا حق ملے

اس سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگا انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ جو کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے اور یہاں کے عوام اور اداروں نے بہت بڑی قربانی دی ہے اور دے رہے ہے اس لئے وفاق کو اس صوبے کے عوام پر خصوصی نظر رکھنی ہو گی پرویز خٹک نے گل ڈھیری ڈیم اور اس پر ہونے والے کام کا جائزہ بھی لیا اور محکمے کو ہدایت کی کہ اس پر کام میں تیزی لائی جائی اور رابطہ سڑکوں پرکام تیزی کرنی کی ہدایت کی مناہی میں مڈل سکول کا بھی اعلان کیا ۔

 

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…