نیب ہیڈ کوارٹرز ، تمام ریجنل بیوروز میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ‘ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت

4  جون‬‮  2018

اسلام آباد/لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام ریجنل بیوروز میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا خاص خیال رکھا جائے کہ نیب کا سرکاری ریکارڈ صرف اور صرف سرکاری مقصد کے لئے نیب کے ہیڈ کوارٹرز اور تمام ریجنل بیوروز کی عمارت سے باہر جائے اور

غیر متعلقہ نیب کے افراد اور غیر متعلقہ پرائیویٹ افراد کے ہاتھوں میں کسی صورت نہیں جانا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت ، افسران اور اہلکاروں کی سکیورٹی پالیسی کے تحت سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے انٹیلی جنس اینڈ ویجلنس سیل کو ہدایت کی کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی دفاتر میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اہم اور حساس دستاویزات کی سیکریسی کو نہ صرف یقینی بنایا جائے بلکہ نیب کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کے لئے نیب کا سرکاری ریکارڈ خسوصاً اہم مقدمات کا ریکارڈ کسی بھی صورت غیر متعلقہ افراد کے ہاتھوں میں نہیں پہنچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں آنے اور جانے والے نیب کے افسران اور اہلکاروں اور درخواست دہندگان کی سکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اس کا خاص خیال رکھا جائے کہ نیب کا سرکاری ریکارڈ صرف اور صرف سرکاری مقصد کے لئے نیب کے ہیڈ کوارٹرز اور تمام ریجنل بیوروز کی عمارت سے باہر جائے اور غیر متعلقہ نیب کے افراد اور غیر متعلقہ پرائیویٹ افراد کے ہاتھوں میں کسی صورت

نہیں جانا چاہیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نیب کی تمام فائلوں اور مقدمات کا مناسب اندراج کرتے ہوئے ڈائری نمبر ، تاریخ اور وقت کا اندراج متعلقہ رجسٹر میں یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام ریجنل بیوروز کے افسران ، اہلکاروں کی سکیورٹی ، سکیورٹی پالیسی کے تحت یقینی بنائی جائے ۔ سکیورٹی ہدایت کی مبینہ خلاف ورزی کرنے والے خلاف پہلے ہی انکوائری جاری ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…