جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں تاریخ کی سب سے انوکھی طلاق!بیوی نےخاوند سے اس وجہ سے طلاق لے لی کہ ۔۔جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائینگے

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں تاریخی کی انوکھی طلاق، بیوی نے اپنے خاوند سے طلاق ایسی وجہ سے لے لی کہ جان کر آپ بھی اس خاتون کو سراہے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ سعودی عرب میں ایک خاتون اپنے 29سالہ سعودی خاوند سے طلاق کیلئے عدالت جا پہنچی اور اس نے جج کے سامنے اپنے خاوند سے طلاق کا مطالبہ کیا۔ سعودی شخص اپنی بیوی کے اس مطالبے پر

شدید حیران تھا کہ اس کی بیوی اس سے طلاق کیلئے اتنی بضد کیوں ہے؟بیوی نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا کہ اس کے خاوند نے کبھی اس کی کوئی فرمائش رد نہیں کی مگر وہ اس سے اس لئے طلاق لینا چاہتی ہے کیونکہ وہ مجھے اپنی ماں پر ترجیح دیتا ہے۔ خاتو ن نے عدالت کے سامنے یہ بھی اعتراف کیا کہ خاوند نے اس پر بے شمار پیسے خرچ کئے ہیں، اسے بیرون ملک سفر بھی کروائے اور اس کی خواہش کی ہر چیز بھی خرید کر دی، مگر وہ پھر بھی اس کے ساتھ زندگی نہیں گزارنا چاہتی کیونکہ جس شخص کا سلوک اپنی ماں کے ساتھ اچھا نہیں اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جو اپنی پیدا کرنیوالی ماں کو چھوڑ سکتا ہے وہ کل اس سے بھی منہ موڑ سکتا ہے۔ عورت کے شوہر نے عدالت سے التجا کہ وہ اپنی بیوی کو نہیں چھوڑنا چاہتا اور اسے خوش رکھنے کیلئے سب کچھ کرے گا۔ اس نے اپنی بیوی سےعدالت کے روبرو سوال کیا کہ کیااس نے اپنے گھروالوں کو اس کی خاطر نہیں چھوڑا؟ مگر بیوی نے اس کی یہ بات ماننے سے انکار کر دیا۔ خاتون کا جواب میں کہنا تھا کہ ہاں میں اسی وجہ سے تم سے طلاق لینا چاہتی ہوں کہ تم نے اپنی ماں کو میرے لئے چھوڑ دیا ،کل تمہیں مجھے بھی چھوڑ سکتے ہو۔مگراب میں نے علیحدگی کا پکا ارادہ کر لیا ہے ۔ کیونکہ تم نے مجھے اپنے پورے خاندان پر ترجیح دی حتیٰ کہ اپنی ماں پر بھی ۔ خاتون نے اس بات پر اصرار جاری رکھا کہ

وہ اُس دِن کا انتظار نہیں کرے گی جب اس کا خاونداسے اسی طرح چھوڑ دے جس طرح اس نے اپنی ماں کو چھوڑا تھا۔خاتون نے اپنے خاوند کی جانب سے دِیا گیا جہیز کا سامان واپس لوٹا دیاجس کے بعد جج نے طلاق واقع ہونے کا اعلان کر دِیا۔ اس موقع پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کی جانب سے اپنے خاوند سے صرف اس لئے طلاق حاصل کرنا کہ وہ اپنی ماں کو بیوی سے کم درجہ دیتا ہے ایک عمدہ سوچ ہے۔ جج کا مزید کہنا تھا کہ کچھ مردوں کا ماننا ہے کہ اپنی بیویوں کی اندھادُھند اطاعت اور اُن کے لیے سب کچھ کر گزرنے سے اُنہیں بیویوں کا دائمی پیار نصیب ہو سکتا ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ایک مرد کو اپنے گھر والوں کو‘ خصوصاً اپنی ماں کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…