منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’کالا باغ ڈیم نہ بننے سے پاکستان آہستہ آہستہ ایتھوپیا بنتا جا رہا ہے‘‘ عالمی خلائی ادارے ناسا نے پاکستان میں پانی کی بدترین صورتحال بارے وارننگ بمعہ نقشہ جاری کر دیں، تشویشناک صورتحال سامنے آگئی

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پانی کی بدترین قلت ، ناسا نے پاکستان میں پانی کی بدترین صورتحال بارے وارننگ بمع نقشہ دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان میں پانی کی بدترین قلت کے حوالے سے عالمی خلائی ادارے ناسا سے منسوب ایک نقشہ اور وارننگ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں عالمی خلائی ادارے ناسا نے پاکستان میں پانی کی بدترین صورتحال بارے

وارننگ بمعہ نقشہ جاری کی ہے۔ اس نقشے سے پتہ چلتا ہے کہ بدترین خشک سالی، خوفناک قحط ایک ایسے ملک کا مقدر بننے والے ہیں جہاں دریا بہتے ہیں ، پاکستان دھیرے دھیرے ایتھوپیا بنتا جا رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی مگر پانی ذخیرہ کرنے کی محدود صلاحیت کی وجہ سے پاکستان اس خوفناک صورتحال سے عنقریب دوچار ہو جائے گا جہاں پانی ناپید، ملک صحرا کا منظر پیش کرنے لگے گا۔ ان دنوں پاکستان میں ڈیم بنانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر عوامی تحریک بھی چل رہی ہے جس میں کالا باغ ڈیم بنانے کا پرزور مطالبہ سامنے آرہا ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا نے پاکستان کے خلاف کشن گنگا کیس جیتا ہے جس میں انڈیا کی یہ دلیل تسلیم کی گئی کہ ” پاکستان میں ڈیم نہیں ہیں اور پانی سمندر میں ضائع کر رہا ہے “اس دلیل کی بنیاد پر انڈیا نے ہمارے پانیوں پر اب تک چھوٹے بڑے پچاس ڈیم بنا لیے ہیں اور مزید پر کام جاری ہے۔انڈیا کے ان ڈیموں کے اثرات اب نظر آرہے ہیں اور ملک بھر میں خشک سالی نے تیزی سے اپنے پنجے گاڑنے شروع کر دئیے ہیں۔ پاکستان کے کئی دریا سوکھ چکے ہیں اور ان دریاوؤں پر آباد زمینیں تیزی سے بنجر ہو رہی ہیں۔اگر ہمارے پاس کالاباغ جیسا بڑا ڈیم ہوتا تو انڈیا کبھی ہمارے پانیوں پر ڈیم نہ بنا پاتا۔ ہمارے پاس اس کو روکنے کا عالمی جواز ہوتا۔اب انڈیا ایک قدم مزید آگے جا رہا ہے اور پاکستان آنے والے دریاؤوں کا رخ مکمل طور پر موڑنا چاہتا ہے۔

اگر ایسا ہوا تو پاکستان کو اپنی تاریخ کے پہلے اور بدترین قحط کا سامنا کرنا پڑے گا۔ٹیوب ویلوں کا پانی صرف دو تین سال تک ساتھ دے گا جس کے بعد وہ اتنا نیچے چلا جائیگا کہ اس کو نکالنا ممکن نہیں رہے گا۔جو لوگ کہتے ہیں کہ ڈیم بنانے سے صوبائی ہم آہنگی کو خطرہ ہے۔ ان کا اس وقت کے بارے میں کیا خیال ہے جب پانی کی نایابی کی وجہ سے تمام صوبے بھوک اور پیاس کی حالت میں ایک دوسرے کو کھانے پر آمادہ ہو جائینگے؟پاکستان جسے دنیا میں کوئی شکست نہیں دے سکا پیاس سے مر جائیگا۔

 

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…