پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’کان کھول کر سن لو!لاہور ہائیکورٹ کیااگر سپریم کورٹ بھی کالا باغ ڈیم بنانے کا حکم دیدےتوپھر بھی کسی کا باپ بھی کالا باغ ڈیم نہیں بنا سکتا‘‘ اسفندیار ولی بھارت کا خواب پورا کرنے کیلئے بہت آگے نکل گئے، جلسہ کی ویڈیو وائرل

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اس وقت پانی کی بدترین قلت کا شکار ہو چکا ہے ، پاکستان میں اس وقت ڈیم بنائو ، پاکستان بچائو عوامی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان کے عوام ملک میں ڈیم بنائے جانے کے حوالے سے پرزور مطالبہ کر رہے ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ کالا باغ ڈیم بنا کر ملک کو پانی کی قلت سے نکالا جائے مگر شومئی قسمت کے ملک کی ترقی کے اس عظیم منصوبے

کی مخالفت بھارت کی جانب سے تو ہو ہی رہی ہے اور گزشتہ کئی برس سے اس عظیم منصوبے کو التوا کا شکار کرنے کیلئے بھارت نے بھاری انویسٹ منٹ کی ہے اور اس سے قبل انکشافات بھی سامنے آچکے ہیں کہ بھارت پاکستان میں کالا باغ ڈیم کو روکنے کیلئے خفیہ طور پر بھاری رقم خرچ کر رہا ہے جس میں کالا باغ ڈیم کی مخالفت کیلئے سیاسی میدان ، میڈیا اور دیگر جگہوں پر رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے یہ رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ کالا باغ ڈیم کی مخالفت میں پاکستانی سیاسی جماعتوں میں سے اے این پی اور پشتونخواہ میپ سب سے آگے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری بھی اس کی مخالفت کر چکے ہیں اور اسے وفاق کیلئے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔ کالا باغ ڈیم بنانے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ بھی آچکا ہے کہ جس میں کالا باغ ڈیم بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کی ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ویڈیو بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں اور نہ صرف اس عظیم منصوبے کی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں بلکہ اپنی اس ضد میں عدلیہ کے فیصلوں کی توہین اور ڈیم کے حامیوں کو اوپن چیلنج دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ، جج صاحب نے جو یہ فیصلہ دیا ہے کہ کالاباغ ڈیم بنائو تو میں جج صاحب کو صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ

آپ سے پہلے بڑے طالع آزما آئے، بڑوں کا یہی ارمان تھا کہ کالا باغ ڈیم بنے، لیکن یہ بات کان کھول کر ہر ایک بندہ سن لے کہ میں نے اس دن پشاور میں بھی کہا ہے اور آج پھر کہتا ہوں کہ یہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم ہے خدا کی قسم اگر سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ آتا ہے تو پھر بھی کسی کا باپ بھی کالا باغ ڈیم نہیں بنا سکتا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…