اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جن کی خاطر جیل گئے اب وہ جواب سے بھی گئے۔۔۔ شریفوں کی خاطر جیل یاترا کرنیوالے نہال ہاشمی کی احتساب عدالت آمد نواز شریف اور مریم نواز نے ایسا سلوک کر دیا کہ جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی

datetime 4  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں پیشی پر آئے نواز شریف اورانکی صاحبزادی مریم نواز نے نہال ہاشمی کو نظر انداز کر دیا، نہال ہاشمی کی نواز شریف سے ملنے کی کوشش، سابق وزیراعظم نے سلام کا جواب تک دینا گوارا نہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق آج احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کی پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز

عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے باہر اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں ملی جب اچانک وہاں نہال ہاشمی بھی پہنچ گئے اور انہوں نے نواز شریف سے ملنے کی کوشش کرتے رہے تاہم نواز شریف اور مریم نواز نے نہال ہاشمی کو نظر انداز کر دیا۔ نہال ہاشمی نے نواز شریف کو سلام کیا مگر نواز شریف نے ان کے سلام کا جواب دینا بھی گوارا نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی احتساب عدالت میںپیشی کے موقع پر لوگوں کا کا فی رش تھا ۔جس میں نہا ل ہاشمی بھی شامل تھے اور انہوں نے آگے آنے کی کوشش بھی کی لیکن سیکیورٹی اہلکار نے آگے نہ آنے دیا ۔نہال ہاشمی نے پا س سے گزرنے والے نوازشریف کو سلام بھی کیا لیکن انہوں نے نظرانداز کیا اورسلام کا جواب تک نہ دیا۔اس کے بعد انہوں نے مریم نواز کو بھی سلام کیا کہ لیکن انہوں نے جواب نہ دیا۔واضح رہے کہ پانامہ پیپرز سامنے آنے پر اس وقت کے حکمران شریف خاندان کے خلاف عدالت نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس نے پانامہ پیپرز کے حوالے سے شریف خاندان کے اثاثوں اور الزامات کی تحقیقات کی ۔ اسی دوران سینیٹر نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ جو لوگ شریف خاندان کا احتساب کر رہے ہیںانھیں نہیں چھوڑا جائے گا اور ساتھ ہی ان کے لیے دائرہ حیات تنگ کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔”جنہوں نے حساب لیا اور جو لے رہے ہیں کان کھول

کر سن لو ہم نے چھوڑنا نہیں ہے تم کو، آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہو جاؤ گے تمہارے خاندان کے لیے پاکستان میں زمین تنگ کر دیں گے۔”ان کا مزید کہنا تھا کہ “تم پاکستان کے باضمیر باکردار نوازشریف کا زندہ رہنا تنگ کر رہے ہو پاکستانی قوم تمہیں تنگ کرے گی۔جس پر حکومت کی جانب سے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا کہا گیا اور سپریم کورٹ نے بھی ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزا دی ۔سینیٹر نہال ہاشمی کی اس صورتحال پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں اور ایسا ہی ایک تبصرہ نہایت دلچسپ ہے کہ جن کی خاطر جیل گئے اب وہ جواب سے بھی گئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…