پشاور(آن لائن) بی آر ٹی منصوبے پر مزیدکام تیزکرنے کے لئے عید الفطر پر بھی کنسٹرکشن کمپنیوں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ ڈیڈ لائن کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو سکے ترجمان کے مطابق کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے استعمال ہونے والے کام کو بین الاقوامی اسٹینڈ رڈ کے مطابق کیاگیا ہے منصوبوں کی مانٹیرنگ کرنے والے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف مختلف میٹریل اورتیار ہونے والے گارڈرز کامعائنہ کیا اور کنسٹرکشن کمپنیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ترجمان کے مطابق رمضان المبارک
کے مطابق ریپڈ بس منصوبے پر کام دومراحل میں جاری رہینگے ۔اور ملازمین کے لئے عید الفطر پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں بی آر ٹی منصوبے میں فیز ون پر 80فیصد ، فیز ٹو پر 70فیصد ور فیزتھری 85فیصد کام کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے مکمل کیاگیا ہے کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے بین الاقوامی میعار کے میٹریل کے استعمال کی تصدیق پاکستان کے مختلف کمپنیوں کی جانب سے بھی کی گئی ہے عیدالفطر کے بعد ریپڈ بس منصوبے پر پہلے مرحلے میں آزمائشی بنیادوں پر گاڑی چلائی جائیگی