بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مشیر ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کو الوداعی تقریب میں رولیکس کی گھڑی نہیں بلکہ کیا کچھ تحفے میں دیاگیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) پی آئی اے کے ترجمان نے بعض میڈیا پر نشر ہونے والی ا س خبر کی تردید کی ہے کہ سابق مشیر ہوابازی سردار مہتاب احمد خان کو ان کی الوداعی تقریب میں رولیکس گھڑی تحفے میں دی گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ خبر مکمل طور پر غلط ہے ۔ پی آئی اے جو کہ پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے وہ اس طرح کی مہنگی گھڑیاں اور قیمتی تحائف عوام کے ٹیکس کے پیسے سے کسی کو دینے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ الوداعی تقریب کا انعقاد ایک معروف

اور معززکلب میں کیا گیا نا کہ کسی فائیو سٹار ہوٹل میں جس کا خبر میں تذکرہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مشیر ہوابازی کو دو تحفے دیئے گئے جن میں سے ایک پلاسٹک سے بنی طیارے کی دم کی تشبیہ اور انجینئرنگ کی جانب سے بوئنگ737 کے خراب انجن کے بلیڈ سے بنایا گیا ایک سوونینئر بھی شامل ہے اس کے علاوہ ان کو تقریب کی ویڈیو بھی دی گئی جو کہ پی آئی اے نے خود اپنے ذرائع سے بغیر کسی خرچ کے بنائی۔ باقی تمام باتیں رپورٹر کا تخیل اور من گھڑت ہیں ۔

 

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…