بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کو این اے53کے ٹکٹ کا فیصلہ کرنے میں سخت مزاحمت کا سامنا،شدید ردعمل کی وجہ سے اسد عمر اور راجہ خرم نواز مشکل میں پڑ گئے 

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کو این اے53کے ٹکٹ کا فیصلہ کرنے میں سخت مزاحمت کا سامنا ،کارکنوں ،بلدیاتی نمائندوں اور ذیلی تنظیموں کے شدید ردعمل کی وجہ سے اسد عمر اور راجہ خرم نواز کے کنفرم ٹکٹ کا اعلان بھی نہ کیا جا سکا ،پارلیمانی بورڈ کی جانب سے این اے53کے لیئے عامر کیانی کا نام فائنل کر لیا گیا ہے تاہم کارکن چوہدری الیاس مہربان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اتوار کو ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب حلقہ این اے53کی تمام یونین کونسلوں میں تحریک انصاف کے جیتے اور ہارے ہوئے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں این اے53کا ٹکٹ عامر کیانی کو دیئے جانے کی صورت میں سخت مزاحمت کا متفقہ فیصلہ ہوا ہے جس کے بعد پارلیمانی بورڈ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے ٹکٹوں کا فیصلہ نہیں کر سکا ہے ،ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی سے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے ،عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ این اے53سے کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ پارٹی ٹکٹ چوہدری الیاس مہربان کو دیا جائے اگر چوہدری الیاس مہربان کو کسی وجہ سے ٹکٹ نہیں دیا جا رہا تو متبادل کے طور پر اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر علی اعوان کا نام پیش کیا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق کارکنوں اور ذیلی تنظیموں کی شدید مزاحمت کی وجہ سے پارلیمانی بورڈ کے لیئے حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے ،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کی ذاتی طور پر خواہش ہے کہ این اے53سے ٹکٹ ان کے دیرنیہ دوست عامر کیانی کو دیا جائے جو اس وقت پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر بھی ہیں۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کو این اے53کے ٹکٹ کا فیصلہ کرنے میں سخت مزاحمت کا سامنا ،کارکنوں ،بلدیاتی نمائندوں اور ذیلی تنظیموں کے شدید ردعمل کی وجہ سے اسد عمر اور راجہ خرم نواز کے کنفرم ٹکٹ کا اعلان بھی نہ کیا جا سکا

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…