کراچی(این این آئی)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پرہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی،حلقہ بندیاں غلط کرکے قبل ازانتخابات دھاندلی ہوئی ہے،ہمیں سوچنا ہوگا کہ الیکشن میں جائیں یا نہیں۔اتوارکویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات کئے۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے زیادہ وفاق کی کسی کی سوچ نہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ دنیاکی سب سے مضبوط اورمستحکم قوم ہماری ہو۔ ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ کرناچاہتے ہیں۔ اللہ سے تعلق قائم کرنے کاشارٹ کٹ خلق خداکی خدمت کرناہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے معاملے پرہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی، غلط حلقہ بندیاں کرواکرقبل ازانتخابات دھاندلی ہوئی ہے،ہمیں سوچنا ہوگا کہ الیکشن میں جائیں یا نہیں۔انھوں نے کہاکہ انتخابات سے ایم کیوایم لندن کے بائیکاٹ سے ایم کیوایم پاکستان کاکوئی تعلق نہیں ہے۔ایم کیوایم کے درینہ ساتھی رشید گوڈیل کی پارٹی چھوڑنے پرفاروق ستار نے کہاکہ رشیدگوڈیل کے جانے کے بعدپی ٹی آئی کیلیے دعاگوہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیاکہ پیپلزپارٹی نشستیں خرید رہی ہے،آراوزپردباؤڈالاجارہاہے۔ فاروق ستارنے کہاکہ جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ ہمارے دفاتراورخورشیدمیموریل بھی واپس کیے جائیں۔ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاہے کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پرہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی،حلقہ بندیاں غلط کرکے قبل ازانتخابات دھاندلی ہوئی ہے،ہمیں سوچنا ہوگا کہ الیکشن میں جائیں یا نہیں۔اتوارکویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات کئے۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم سے زیادہ وفاق کی کسی کی سوچ نہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ دنیاکی سب سے مضبوط اورمستحکم قوم ہماری ہو۔ ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ کرناچاہتے ہیں۔