عامر لیاقت حسین نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا،تحریک انصاف کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا،پھوٹ پڑ گئی

3  جون‬‮  2018

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے اور جلد وہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ٹوئٹر پر دیئے جانے والے والے اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیاتھا مجھے میرے گھر سے ہی ٹکٹ دینے سے انکار کردیا گیا جس کی وجہ مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے

چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ پی ٹی آئی قیادت سے ناراض پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے خلاف کچھ ایسی باتیں بھی گئی ہیں جو میں فی الحال بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا، مجھے ٹکٹ میرے گھر میں ہی نہیں دیا گیا اس کا ذمے دار میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی کو سمجھتا ہوں انھوں نے کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان اور تحریک انصاف کی عزت کی خاطر انھیں بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا یہ سب باتیں میں قوم کے سامنے رکھوں گا۔واضح رہے کہ ٹکٹو ں کی تقسیم کے مسئلے پر تحریک انصاف سندھ و کراچی کی تنظیم مختلف گروپ بندیوں میں تقسیم ہونے کے بعد شدید اختلافات کا شکار ہوگئی ہے ، پارٹی کے سینئر رہنماں اور کارکنوں کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کی تنظیمی طور پر خراب صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس تمامتر صورتحال کے ذمے دار سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور دیگر رہنما شامل ہیں جنھوں نے پارٹی پر اپنی منوپلی قائم کی ہوئی ہے ان رہنماں اور کارکنوں نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ سندھ کے پارلیمانی بورڈ کو توڑ کر نیا بورڈ تشکیل دیا جائے اور عمران خان اپنی نگرانی میں ٹکٹوں کی تقسیم کروائیں۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنما خرم شیر زمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، جہاں تک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا تعلق ہے تو انھوں نے ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی اگر وہ درخواست دیتے تو اس پر غور کیا جاتاوہ کسی اور سیاسی جماعت میں جانا چاہتے ہیں تو دیکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…