لاہور( این این آئی) عائشہ احد ملک کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے صاحبزاد ے حمزہ شہباز کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق
مشاورت کے دوران مقدمے میں درج دفعات کا قانونی پہلوؤں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک مقیم حمزہ شہباز نے بھی اس حوالے سے رابطے کئے ہیں اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی ہے ۔