جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی اور شیرازی برادران میں جاری مذاکرات ختم ،شیرازیوں کو دونوں اضلاع کتنی نشستیں دینے کی پیشکش کی گئی ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  جون‬‮  2018 |

سجاول (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اور شیرازی برادران میں جاری مذاکرات بغیر نتیجے کے ختم ہوگئے۔ سجاول اور ٹھٹھہ میں دلچسپ مقابلے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ شیرازی برادران کو پیپلزپارٹی شامل کرنے کے متعلق پیپلزپارٹی اور شیرازیوں کے درمیان جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے ختم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے سجاول اور ٹھٹھہ اضلاع میں خسارے سے بچنے کے لیے شیرازیوں کو دونوں اضلاع ایک ایک صوبائی نشست دینے کی پیشکش کی تھی

جبکہ شیرازیوں نے تین نشستیں دینے کا مطالبہ کیاجو کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ماننے سے انکار کردیاجس پر شیرازی گروپ کے رہنما اور سابق ضلع ناظم ٹھٹھہ سید شفقت حسین شاہ شیرازی نے پیپلزپارٹی کی پیشکش قبول نہ کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے مقابل امیدوار کھڑے کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے دونوں اضلاع میں صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی ہے۔ دونوں پارٹیوں میں سخت مقابلے کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے، واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالواحد سومرو اور حاجی گل محمد سموں نے شیرازیوں کی پیپلز پارٹی میں امکانی شمولیت پر پارٹی قیادت کے سامنے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیرازیوں کی سجاول اور ٹھٹھہ دونوں اضلاع میں پوزیشن کمزور ہے اور انہیں شامل نہ کیا جائے۔ پیپلز پارٹی نے پارٹی امیدواروں کومقابلے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے حالانکہ پیپلز پارٹی قیادت کی جانب سے اب تک امیدواروں کے نام فائنل نہیں کیے گئے ہیں لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 232پر ڈاکٹر عبدالوحد سومرو حاجی گل محمد سموں اور شمس النسا میمن کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 77ٹھٹھہ کیلئے حاجی علی حسن زرداری، حاجی گل محمد سموں، امتیاز قریشی ،اور حمید سومرو پی ایس 79میر پورساکرو کے لیے سسی پلیجو ،جام اویس گہرام اور پی ایس 78گھوڑاباری کے لیے حاجی گل محمد سموں،ممتاز جلبانی، عبالحمید پنہورو کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…